بھارت ایکسپریس۔
T20 World Cup 2024: ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز2 جون سے ہوگا۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے وکٹ کیپربلے بازاعظم خان چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ اعظم خان کوداہنی پنڈلی کی نسوں میں گریڈ ون کی چوٹ ہے۔ اس وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔
ڈاکٹروں نے دیا آرام کا مشورہ
اعظم خان کا اسکین کیا گیا، جس میں ان کی پنڈلی کی نسوں میں چوٹ کا پتہ چلا ہے۔ اس کے بعد انہیں 10 دن کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹی-20 میچ سے پہلے پریکٹس کے دوران اعظم خان کوپہلی باراپنی داہنی پنڈلی میں پریشانی محسوس ہوئی تھی۔ اعظم خان اب نیشنل کرکٹ اکادمی میں بازآباد کاری کے لئے جا رہے ہیں۔
2 اورسیریز کھیلے گا پاکستان
اعظم خان کا نیوزی لینڈ سیریزسے باہرہونا ٹیم کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ وہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے مضبوط دعویدارتھے۔ نیوزی لینڈ سیریزکے بعد اور ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف سیریزکھیلے گی۔ ان سیریزمیں اعظم خان کے دستیاب رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی-20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
بارش کی وجہ سے دھل گیا تھا پہلا میچ
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پرہے۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی-20 میچوں کی سیریزکھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش میں دھل گیا تھا۔ وہیں دوسری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرایا تھا۔ سیریز کا اگلا مقابلہ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…