اسپورٹس

Pakistani Javelin thrower’s Instagram account blocked: پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کے ’انسٹاگرام‘ اکاؤنٹ پر ہندوستان نے عائد کی پابندی

پہلگام حملہ کے بعد ہندوستانی حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے جن کے ہندوستان میں بڑی تعداد میں فالوورز ہیں۔ نیرج چوپڑا کے حریف پاکستانی جیولن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان میں ارشد ندیم کا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ ’’ہندوستان میں یہ اکاؤنٹ دستیاب نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ایک قانونی درخواست کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کی سخت تنقید کا سامنا کر رہے تھے۔ انہوں نے ارشد ندیم کو 24 مئی سے بنگلورو میں ہونے والے ’نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرو مقابلے‘ میں مدعو کیا تھا، اسی کا غصہ کئی لوگ سوشل میڈیا پر نکالتے نظر آئے۔ لگاتار ہو رہی تنقید کے بعد نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں عام طور پر کم بولنے والا شخص ہوں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں جو غلط سمجھتا ہوں اس کے خلاف نہیں بولوں گا۔ خاص طور پر جب بات ہمارے ملک کے تئیں میری محبت اور میرے خاندان کی عزت و وقار پر سوال اٹھانے کے متعلق ہو۔‘‘

بہرحال، پاکستان کی مشہور ہستیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہندوستان میں بلاک کیے جانے کا سلسلہ گزشتہ کچھ دنوں قبل سے شروع ہوا ہے۔ ارشد ندیم سے قبل پاکستانی اداکار علی ظفر اور ماہرہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا۔ ہندوستان کی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ طور پر حساس مواد، جھوٹے و گمراہ کن بیانات دینے والے یوٹیوب چینلز پر ہندوستان میں پہلے ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پہلگام حملے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹرز شعیب اختر، شاہد آفریدی، باسط علی اور راشد لطیف سمیت کئی کھلاڑیوں کے یوٹیوب چینل پر ہندوستان میں پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ مذکورہ کرکٹرز میں شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ ہندوستان کے خلاف باتیں کی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت کے خلاف متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہندوستان پہلگام میں خود اپنے لوگوں کو قتل کرا کر پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے۔‘‘ اس کے بعد ہندوستانی کرکٹر شکھر دھون نے ان کو ان کے ہی الفاظ میں سخت جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کارگل میں بھی ہرایا تھا، پہلے ہی اتنے گرے ہوئے ہو اور کتنے گرو گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

16 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

54 minutes ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago