اسپورٹس

Finn Allen Smash Shaheen Afridi: شاہین آفریدی کی جم کر ہوئی دھنائی، نیوزی لینڈ کے بلے باز نے کی چھکے اور چوکے کی بارش

Finn Allen Smash Shaheen Afridi: شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریزمیں پاکستانی کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ سیریزکے پہلے ہی مقابلے میں پاکستان کے نئے نویلے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جم کرپٹائی ہوگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے اہم تیزگیند بازبھی ہیں، جنہیں نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے آڑے ہاتھوں لیا اوران پرچھکے اورچوکوں کی بارش کردی۔

مقابلے میں پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کا اسکور 2 اوور کے بعد 6 رن تھا، جس اگلا اوورختم ہونے تک 30 رن ہوگیا۔ یعنی اننگ کے تیسرے اوورمیں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے 24 رن اسکورکئے۔ پاکستان کے لئے اننگ کا تیسرا اوورلے کرکپتان شاہین شاہ آفریدی کونیوزی لینڈ کے فن ایلن نے 24 رن جوڑے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستانی کپتان کے اوورمیں تین چوکے اور2 چھکے لگائے۔ اوورکی پہلی گیند فن ایلن نے چھکا لگایا۔ اس کے بعد اگلی تین گیندوں میں انہوں نے مسلسل چوکے لگائے اورپانچویں گیند پرپھرچھکا لگایا۔ پھراوورکی آخری گیند ڈاٹ رہی۔ اس طرح شاہین آفریدی نے اپنے اوورمیں 24 رن خرچ کئے۔ حالانکہ مقابلے میں شاہین آفریدی نے 4 اوورگیند بازی کی، جس میں انہوں نے 11.50 کی اکنامی سے 46 رن خرچ کئے۔ اس دوران انہوں نے 3 وکٹ اپنے نام کئے۔

 پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کرگیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جسے نیوزی لینڈ کے بلےبازوں نے طوفانی بلے بازی کرکے غلط ثابت کردیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 20 اوورمیں 8 وکٹ پر226 رن بورڈ پرلگائے۔ ٹیم کے لئے ڈیرل مچیل نے 27 گیندوں میں 4 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رن اسکورکئے۔ اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے 42 گیندوں میں 57 رن اسکورکئے، جس میں 9 چوکے شامل رہے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی ٹیم 18 اوور میں 180 رنوں پرسمٹ گئی۔ ٹیم کے لئے سابق کپتان بابراعظم نے 35 گیندوں میں 6 چوکے اور2چھکوں کی مدد سے 57 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن وہ ٹیم کوجیت نہیں دلاسکے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

1 minute ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

1 hour ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago