-بھارت ایکسپریس
AFG vs PAK 3rd T20I: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کارگزار کپتان شاداب خان کے آل راؤنڈر کاکردگی سے پاکستان نے پیر کے روز تیسرا اور آخری ٹی-20 آسانی سے 66 رنوں سے جیت کر افغانستان کو کلین سوئپ کرنے سے روک دیا۔ پاکستان کی یہ جیت ایسے وقت میں تھی، جب افغانستان پہلے ہی 2 میچ 6 اور 7 وکٹ سے جیت کر سیریز پر پہلے ہی قبضہ کرچکا ہے۔
شاداب خان کو تیسرے میچ میں ان کی زبردست آل راونڈ کارکردگی کے لئے پلیئرآف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے 17 گیندوں میں اہم 28 رن بنائے جبکہ گیند بازی میں 4 اوور میں صرف 13 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اس مقابلے میں شاداب خان نے 3 وکٹ لینے کے ساتھ ہی تاریخ رقم کی۔ وہ پاکستان کی طرف سے کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں 100 وکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے۔
پاکستان نے پہلے بلے بازی کے لئے مدعو کئے جانے پر 7 وکٹ پر 182 رنوں کا مضبوط اسکور بنایا۔ نوجوان سلامی بلے باز سیم ایوب نے 40 گیندوں پر 49 رن اور شاداب خان نے 28 اور افتخار احمد نے 31 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان پہلے دو میچوں کی کامیابی کو نہیں دوہرا پایا اور 18.4 اوور میں 116 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان ٹیم کا ٹاپ آرڈر فلاپ نظرآیا۔
ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ عظمت اللہ عمرزئی نے 20 گیندوں پر 21 رن بنائے، جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل رہا۔ کپتان راشد خان بھی 16 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس میچ کو جیت کر پاکستان کلین سوئپ سے بچا اور اپنی لاج بچائی۔ کیونکہ اگر افغانستان کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجاتا تو پاکستان کے لئے یہ ایک بڑا شرمناک ریکارڈ ہوتا۔ پاکستان کی طرف سے نوجوان تیز گیند باز احسان اللہ اور لیگ اسپنر شاداب خان نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ شاداب خان اس کے ساتھ ہی کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں 100 وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے گیند باز بن گئے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…