بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Team Squad: ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا 15 رکنی ٹیم کا اسکواڈ جاری کردیا ہے۔ بابر اعظم ایک بار پھر سے ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ تیز گیند باز حارث رؤف کی کافی وقت کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہیں ایک بار پھرسے تیز گیند بازمحمد عامراور آل راؤنڈر عماد وسیم ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ پاکستانی ٹیم کی گیند بازی اس بار کافی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد محمد عامر اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے ٹیم کافی مضبوط ہوگئی ہے۔
ان کھلاڑیوں کی ہوئی ٹیم میں واپسی
آئرلینڈ اورانگلینڈ کے ساتھ ہونے والی سیریز سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریس کانفرنس کرکے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ میں شاندارکارکردگی کرنے والے محمد عامراور عماد وسیم کو ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف اور حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلی گئی 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کی کمان بابراعظم کے ہاتھوں میں سونپ دی گئی تھی، جس کے بعد اب پھر سے آئی سی سی کے بڑے ٹورنا منٹ میں بابراعظم پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم میں کسے ملا موقع
بابراعظم (کپتان)، ابراراحمد، اعظم خان، فخرزماں، حارث رؤف، حسن علی، افتخاراحمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سیم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان۔
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کھیلے گی 2 ٹی-20 سیریز
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم بابراعظم کی کپتانی میں دو ٹی-20 سیریز کھیلنے والی ہے۔ پہلی سیریز آئرلینڈ تو دوسری سیریز انگلینڈ کے ساتھ ہوگی۔ آئرلینڈ کے ساتھ پاکستانی ٹیم 10 مئی سے 14 مئی تک تو وہیں انگلینڈ کے ساتھ 22 مئی سے 30 مئی تک سیریز کھیلے گی۔ آئرلینڈ کے ساتھ تین اورانگلینڈ کے ساتھ 4 میچوں کی سیریز ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…