-بھارت ایکسپریس
Pakistan Cricket Team, Sarfaraz Ahmed Fight: پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر سے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کی شروعات کرے گی۔ ٹیم فی الحال آسٹریلیا میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ سیریز سے پہلے اسے 6 دسمبر سے آسٹریلیا کی گھریلو ٹیم پرائم منسٹرالیون کے ساتھ چار روزہ پریکٹس میچ کھیلنا ہے۔ اس سیریز سے پہلے ٹریننگ سیشن میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان بحث ہوگئی۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔۔
کون سے 2 کھلاڑی آپس میں لڑگئے
پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد اور پاکستانی آل راونڈر سعود شکیل کے درمیان یہ بحث بازی دیکھنے کو ملی۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں پیچھے سے سعود شکیل کی آواز آتی ہے، ’ایسے کب تک آوں گا میں کام آپ کے۔‘ اس کے بعد آپ سن بھی سکتے ہیں کہ سرفراز کہتے ہیں، میرے کوئی کام نہیں آو گے بھائی، میں نے تو کہا ہی نہیں، پہلی بات میں نے تو آپ کو کہا ہی نہیں کہ سویپ کرلیں، مجھے جس سے سویپ کرنا تھا، میں نے کرلیا ہے۔‘ اس کے بعد شکیل گیند ہاتھ میں لے کرکہتے ہوئے جاتے ہیں کہ ’کرلیا نہ سویپ، آگیا کام۔‘
سرفرازاحمد نے کی تھی ٹائم آوٹ کی اپیل
ایک دن پہلے پیر کے روز بھی ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں پاکستان کی ٹیم آپس میں میچ کھیل رہی تھی۔ اس میچ میں سرفراز اور شکیل مخالف ٹیم میں تھے۔ جب وکٹ گرنے کے بعد شکیل میدان پرآئے تو سرفرازاحمد نے امپائر سے ٹائم آوٹ کی اپیل کردی۔ اس کے بعد شکیل نے ردعمل ظاہر کیا اورانہیں چڑھانے کے لئے وہ اداکاری کرتے ہوئے بھاگ کرآئے اور کریز پر اسٹمپ لینے لگے۔ اس کا ویڈیو بھی خوب وائرل ہوا تھا، اب اصل میں دونوں کے درمیان کیا معاملہ ہے، وہ شاید آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا۔
سرفرازاحمد کا کھیلنا یقینی
پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں سرفراز احمد کو موقع دینے کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے سرفرازاحمد کے تجربہ اور گزشتہ سیریز کی کارکردگی کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کی ضرورت ہیں۔ سوال یہ ہے کہ سرفرازاحمد کھیلتے ہیں تو کیا دوسرے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان باہر رہیں گے؟ یا پھر یہ دیکھنا ہوگا کہ دونوں ساتھ کھیلتے ہیں یا نہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…