بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کی ٹیم کومسلسل پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں پہلے اسے امریکہ اور ہندوستان سے شرمناک ہارملی۔ اس کے بعد سابق کرکٹروں اورفینس نے جم کرپوری ٹیم کو لتاڑا۔ بارش کے خدشے کے درمیان ٹیم پرٹورنا منٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا تھا کہ اب بابراعظم کی ٹیم پرایک نئی مصیبت ٹوٹ پڑی ہے۔ پوری ٹیم جیل جانے کی دہلیزپرہے۔ پاکستان کے ایک وکیل نے سبھی کھلاڑیوں سمیت کوچ اوردوسرے اسٹاف پرملک سے غداری کا مقدمہ کردیا ہے۔ وکیل نے پوری ٹیم پرملک کودھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
پاکستانی ٹیم پر پابندی لگانے کا مطالبہ
پاکستان میں گجرانوالا شہر کے ایک وکیل بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں کے خلاف ملک سے غداری کی عرضی داخل کی ہے۔ اس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اورکوچ سمیت دیگراسٹاف کا بھی نام شامل ہے۔ وکیل نے پوری ٹیم پر کئی سنگین الزام لگائے ہیں۔ پاکستانی نیوز چینل کے مطابق، وکیل نے عرضی میں کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کے خلاف ملے ہارسے بہت مایوس ہے۔
وکیل نے کپتان بابراعظم کی ٹیم پرملک کے وقارکو داؤ پرلگاکر دھوکہ دہی سے پیسے کمانے کا الزام لگایا ہے۔ اتنا ہی نہیں وکیل نے اس معاملے کی جانچ کرکے رپورٹ جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اوراسے پورا ہونے تک پاکستان کرکٹ ٹیم پر پابندی لگانے کوکہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس عرضی کو منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی ٹیم پراب جیل جانے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
امریکہ اور ہندوستانی ٹیم سے ملی شکست
پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کی شروعات امریکہ کے خلاف کی تھی۔ اپنے افتتاحی مقابلے میں ہی بابراعظم کی ٹیم کو منہ کی کھانی پڑی تھی۔ ٹیکسس کے ڈلاس اسٹیڈیم میں ہوئے اس مقابلے میں پاکستان نے 160 رنوں کا ہدف رکھا تھا، جسے امریکہ نے 159 رن بناکرٹائی کردیا تھا۔ پھر سپراوور میں اس نے پاکستان کو 5 رنوں سے ہرا دیا تھا۔ وہیں، نیویارک میں ہوئے ہائی وولٹیج مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 6 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی سابق کرکٹر سمیت کئی پاکستانی فینس اپنی ٹیم سے کافی ناراض ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…