اسپورٹس

ODI World Cup: کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر! 2027 ورلڈ کپ کوالیفائر سامنے آ گیا کا مکمل شیڈول، جانیے کیا ہوگا نیا فارمیٹ

کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی اور دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ سال 2027 میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے کھیلے جانے والے کوالیفائر ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 22 فروری سے 23 مارچ 2027 کے درمیان منعقد ہوگا۔ تاہم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ابھی تک اس کے میزبان ملک یا وینیو کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

نیا فارمیٹ کیا ہوگا؟

اس بار کوالیفائر ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنایا گیا ہے، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم براہِ راست 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔اس کے علاوہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کو بھی ایک اور موقع دیا جائے گا۔ یہ تینوں ٹیمیں ایک “سپر سیریز” کھیلیں گی، جس کی فاتح ٹیم بھی ورلڈ کپ کے مرکزی مرحلے میں جگہ بنا لے گی۔واضح رہے کہ 2027 آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں 4 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر کے لیے 10 ٹیمیں کیسے منتخب ہوں گی؟

کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لیے ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ میزبان ممالک ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو پہلے ہی براہِ راست شرکت مل چکی ہے۔اس کے علاوہ 30 ستمبر 2026 تک آئی سی سی کی مکمل رکن (Full Member) ٹیموں میں ون ڈے رینکنگ کی دو کم ترین درجہ بندی والی ٹیمیں بھی کوالیفائر کھیلیں گی۔ اس کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 (CWC League 2) کی ٹاپ چار ٹیمیں اور کوالیفائر پلے آف کی ٹاپ چار ٹیمیں بھی اس ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔

ویسٹ انڈیز پر پھر خطرات کے بادل

اس پورے منظرنامے میں سب سے زیادہ توجہ ویسٹ انڈیز پر مرکوز ہے۔ ویسٹ انڈیز 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی تھی اور اس بار بھی اس کی راہ آسان دکھائی نہیں دے رہی۔ فی الحال ویسٹ انڈیز آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دسویں، افغانستان آٹھویں جبکہ آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہے۔ 30 ستمبر 2026 کی کٹ آف تاریخ سے پہلے ویسٹ انڈیز کو صرف دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ اس کی براہِ راست ورلڈ کپ میں رسائی کافی حد تک افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے نتائج پر منحصر ہے۔ اگر آئرلینڈ اس سیریز میں افغانستان کو 4-1 یا 5-0 سے شکست دیتا ہے تو ویسٹ انڈیز کو اپنے دونوں میچ جیت کر ٹاپ آٹھ میں جگہ بنانا ہوگی، تب ہی اسے 2027 ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفکیشن مل سکے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

15 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

4 hours ago