اسپورٹس

ICC ODI World Cup 2023: نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے دی شکست، سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ساتھ ہی اس جیت کے بعد کیوی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے اپنی مضبوط دعویداری پیش کر دی ہے۔ جبکہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے 9 میچوں میں 10 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

ڈوین کونوے اور راچن رویندرا کا دھماکہ خیز آغاز

نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کے 171 رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کا آغاز شاندار رہا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈوین کونوے اور راچن رویندرا نے پہلی وکٹ کے لیے 12.2 اوورز میں 86 رنز جوڑے۔ ڈوین کونوے 42 گیندوں پر 45 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے لگائے۔ ڈوین کونوے کو دشمنتھا چمیرا نے آؤٹ کیا۔

ڈوین کونوے کے بعد راچن رویندرا اور کین ولیمسن پویلین لوٹے

نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا راچن رویندرا کی شکل میں لگا۔ راچن رویندرا نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ راچن رویندرا کو مہیش تکشنا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن پویلین لوٹے۔ کین ولیمسن نے 15 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ کین ولیمسن کو اینجلو میتھیوز نے اپنا شکار بنایا۔ کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے پر نیوزی لینڈ کا اسکور 130 رنز تھا، یعنی کیوی ٹیم کے 3 بلے باز 130 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ چکے تھے۔

ڈیرل مچل نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ مارک چیپ مین 7 گیندوں پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکن گیند بازوں کی بات کریں تو اینجلو میتھیوز سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ اینجلو میتھیوز نے 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ مہیش تکشینا اور دشمنتھا چمیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی سری لنکا کی ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا نے پچاس رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ کوسل پریرا نے 28 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے باقی بلے بازوں نے مایوس کیا۔ تاہم، مہیش تکشنا نے جدوجہد ضرور دکھائی۔ مہیش تکشینا 91 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ ٹرینٹ بولڈ نے سری لنکا کے 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی کو 1 وکٹ ملی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago