Afghanistan Cricket Team: آئی پی ایل 2023 میں وراٹ کوہلی سے جھگڑا کرنے والے افغانستان کے نوجوان کرکٹر نوین الحق نے ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کھیلنے کے لئے افغانستان کی ٹیم ہندوستان پہنچ چکی ہے۔ ہندوستان پہنچنے کے فوراً بعد نوین الحق نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے ونڈے کرکٹ سے خود کو الگ کرنے کی بات کی ہے۔
نوین الحق نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا، “اپنے ملک کی قیادت کرنا میرے لئے بہت فخر کی بات ہے۔ میں اس ورلڈ کپ کے بعد ونڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں اپنے ملک کے لئے ٹی-20 فارمیٹ کھیلتا رہوں گا۔ یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا، لیکن اپنے کھیل کیریئر کو آگے بڑھانے کے لئے یہ مشکل فیصلہ لینا پڑا۔ میں افغانستان کرکٹ بورڈ، اور اپنے سبھی مداحوں کا ان کے ذریعہ حمایت اور اٹوٹ پیار دینے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔” نوین الحق کے اس فیصلے سے کرکٹ فینس کافی حیران ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی کپ 2023 میں افغانستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والی ہے۔ وہیں 11 اکتوبرکو افغانستان کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔ نوین الحق نے اب تک 7 ونڈے میچ کھیلے ہیں، جس میں ان کے نام کل 14 وکٹ حاصل ہیں۔ اس دوران ان کی سب سے اچھی کارکردگی 42 رن دے کر 4 وکٹ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…