بھارت ایکسپریس۔
Najam Sethi, PCB chairman: ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر ہنگامہ مچ رہا ہے، لیکن اس بار معاملہ کچھ اور ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ اگلے بورڈ صدر بننے کی دوڑ سے ہٹنے کے بعد مستقل عہدہ کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ ان کے اس ٹوئٹ سے واضح ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر برسراقتدار پارٹیوں کی مداخلت ہونے لگی ہے۔ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں کیونکہ وہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان تنازعہ کے سبب نہیں بننا چاہتے تھے۔
نجم سیٹھی کا ٹوئٹ
نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں اس فیصلے کی وجہ تو نہیں بتائی، لیکن بغیر نام لئے انہوں نے اشاروں اشاروں میں سیاسی لیڈران سے جوڑ دیا۔ انہوں نے لکھا، ”سلام سب لوگ! میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان تنازعہ کا سبب نہیں بننا چاہتا۔ اس طرح کی استحکام اور غیریقینی صورتحال پی سی بی کے لئے اچھا نہیں ہے۔ ان صورتحال میں میں پی سی بی صدر عہدے کا امیدوار نہیں ہوں۔ سبھی دعویداروں کے لئے نیک خواہشات۔“
واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں پاکستان کے وفاقی وزیراحسان مزاری نے کہا تھا کہ ذکا اشرف پی سی بی کے آئندہ چیئرمین ہوں گے۔ حالانکہ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کی واپسی ابھی آفیشیل نہیں ہے، لیکن نجم سیٹھی اب اس عہدے پر نہیں رہیں گے۔ احسان مزاری نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن کرانے کے لئے نجم سیٹھی کو 4 ماہ کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی مدت 21 جون کوختم ہونے والی ہے۔ نجم سیٹھی کا عبوری چیئرمین عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ پی سی بی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ نجم سیٹھی دسمبر 2022 سے پی سی بی کے عبوری صدر ہیں، جب انہیں بورڈ کی گورننگ باڈی بورڈ آف گورنرز(بی او جی) کے ذریعہ مقررکیا گیا تھا۔ انہوں نے رمیز راجہ کے استعفیٰ دینے کے بعد عہدہ سنبھالا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…