بھارت ایکسپریس۔
Mohammed Shami News: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز محمد شمی ابھی ٹخنے کی چوٹ کے سبب میدان سے باہر ہیں۔ محمد شمی نے نہ آئی پی ایل 2024 کا ایک بھی میچ کھیلا اور نہ ہی وہ ٹی-20 ورلڈ کپ کا حصہ ہیں۔ حالانکہ فینس کے لئے خوشخبری ہے کہ 33 سالہ گیند باز نے اپنی واپسی کے لئے ٹریننگ شروع کردی ہے۔
گیند بازی پریکٹس کرتے ہوئے نظر آئے محمد
اس تجربہ کار گیند باز کا 26 فروری کوآپریشن ہوا تھا۔ محمد شمی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں ٹریننگ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ محمد شمی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے- “چوٹ نے مجھے ممیدان سے باہر کردیا ہے، لیکن یہ مجھے زیادہ دنوں تک روکے نہیں رکھے گی۔ جلد ہی میں میدان پر واپسی کروں گا اور اپنی جگہ پھر حاصل کروں گا۔”
بنگلہ دیش سیریز میں ہوگی محمد شمی کی واپسی
محمد شمی کو آخری بار 2023 ونڈے ورلڈ کپ میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اس ٹورنا منٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بنے تھے۔ صرف 7 میچوں میں انہوں نے 27 وکٹ حاصل کئے تھے۔ واضح رہے کہ محمد شمی چوٹ سے ابھرنے کے سبب اس سال ہونے والی ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ امید ہے کہ وہ ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹسٹ سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔
فروری میں ہوئی تھی محمد شمی کی سرجری
قابل ذکرہے کہ محمد شمی چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں اور کئی سرجری کرواچکے ہیں۔ شروعات میں انہیں مسلسل ایڑی کی پریشانی تھی، جس کے لئے فروری 2024 میں سرجری کروائی گئی تھی۔ محمد شمی اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ چوٹ سے متعلق اپڈیٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…