اسپورٹس

محمد شمی کی ٹیم میں ہوئی انٹری، اسکواڈ میں کئے گئے شامل، جانئے کس میچ سے میدان پرہوگی واپسی

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے ہی میدان سے باہر ہیں۔ اس ٹورنا منٹ کے دوران وہ زخمی ہوگئے تھے، جس کے سبب انہوں نے اس سال کی شروعات میں ٹخنے کی سرجری کروائی تھی۔ محمد شمی حالانکہ پوری طرح سے فٹ ہونے کے قریب ہیں اور انہوں نے پوری طاقت سے گیند بازی کرنا شروع کردیا ہے۔ بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں وہ اس وقت پریکٹس کر رہے ہیں۔ اس درمیان ان کی واپسی پر ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔

محمد شمی اسکواڈ میں کئے گئے شامل

 محمد شمی کو آئندہ گھریلو سیزن کے لئے بنگال کی 31 رکنی ممکنہ کھلاڑیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یعنی محمد شمی کے رنجی ٹرافی میں اپنی گھریلو ٹیم بنگال کے لئے مقابلہ جاتی کرکٹ میں واپسی کرنے کا امکان ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ محمد شمی 11 اکتوبر کو یوپی کے خلاف بنگال کے شروعاتی رنجی میچ میں کھیلنے اترسکتے ہیں۔ اس کے بعد بنگال کو اپنا دوسرا میچ 18 اکتوبرسے بہارکے خلاف کولکاتا میں کھیلنا ہے۔ محمد شمی ان دونوں میں سے کسی ایک میچ میں کھیلتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔

ٹیم انڈیا میں کب ہوگی واپسی؟

محمد شمی کی نظرٹیم انڈی کے گھریلو سیزن سے ہی میدان پرواپسی کرنے پر ہے، جس کی شروعات 19 ستمبر سے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریزسے ہونے جا رہی ہے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کو 19 اکتوبرنیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹسٹ میچ بھی کھیلنے ہیں۔ ایسے میں محمد شمی اس سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اگرمحمد شمی اس سیریزمیں بھی واپسی نہیں کرپاتے ہیں تو سبھی کی نظرآسٹریلیا دورے پررہنے والی ہے۔ جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جانی ہے۔ یہ سیریز ٹیم انڈیا کے لئے کافی اہم رہنے والی ہے۔

 

اپنے بھائی کے ساتھ میدان پراترسکتے ہیں محمد شمی!

واضح رہے کہ بنگال کی 31 رکنی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں محمد شمی کے بھائی محمد کیف کا نام بھی شامل ہے۔ ایسے میں محمد شمی رنجی ٹرافی میں کھیلتے اترتے ہیں تو دونوں ہندوستان ایک ساتھ میدان پر نظرآسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ردھمان ساہا بھی اس فہرست کا حصہ ہیں، جو تری پورہ سے اپنے آبائی ریاست واپس چلے گئے تھے۔ گزشتہ سیزن میں بنگال رنجی ٹرافی میں اپنے گروپ سے ہی باہرہوگیا تھا۔ ایسے میں ٹیم کی نظراپنی کارکردگی کو بہتر کرنے پر بھی رہنے والی ہے۔

بھارت ایکسپریس–

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago