بھارت ایکسپریس۔
Mohammad Shami and Hardik Pandya in Team India: بدھ کے روزہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ونڈے میچوں کی سیریز کا آخری اور تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں راجکوٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں یہ مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق، دوپہر1:30 بجے شروع ہوگا۔ بہرحال، ہندوستان-آسٹریلیا تیسرے ونڈے سے پہلے بڑی خبرسامنے آرہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کےعلاوہ سلامی بلے باز شبھمن گل، تیز گیند بازمحمد شمی، شاردل ٹھاکر اوراکشرپٹیل پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ان کھلاڑیوں کے بغیر اترے گی ٹیم انڈیا
ہاردک پانڈیا اوراکشرپٹیل سیریزکے پہلے دو ونڈے میچوں میں بھی ہندوستانی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ تاہم ایسا مانا جا رہا تھا کہ راجکوٹ ونڈے میچ کے لئے ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل ہندوستانی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوسکتی ہے۔ ہاردک پانڈیا اوراکشر پٹیل کےعلاوہ سلامی بلے باز شبھمن گل، محمد شمی، شاردل ٹھاکرتیسرے ونڈے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شبھمن گل نے اندورونڈے میں شاندار سنچری لگائی تھی۔ اس میچ میں شبھمن گل نے 97 گ یندوں پر 104 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے تھے۔
راج کوٹ میں کھیلا جائے گا سیریز کا تیسرا ونڈے
ہاردک پانڈیا کےعلاوہ شبھمن گل، محمد شمی، شاردل ٹھاکر اور اکشرپٹیل کا پلیئنگ 11 میں نہیں ہونا ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ تاہم ہندوستانی ٹیم کے لئے اچھی بات ہے کہ تین میچوں کی سیریزمیں 0-2 کی سبقت بناچکی ہے۔ اگرہندوستانی ٹیم تیسرے ونڈے میں ہاربھی جاتی ہے تو سیریز کے ایل راہل کی قیادت والی ٹیم کے نام ہونا طے ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے موہالی میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ جبکہ اس کے بعد اندور میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 99 رنوں سے شکست دی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…