اسپورٹس

Mohammed Shami in Amroha: محمد شمی ورلڈ کپ کے بعد پہنچے امروہہ، جانئے سی ایم یوگی نے کیا دیا تحفہ؟

Mohammed Shami in Amroha: بھارت کی میزبانی میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ ختم ہوگیا۔ ورلڈ کپ میں اپنی بولنگ سے مخالف ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شمی اپنے آبائی گاؤں امروہہ پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کی شکست پر اپنا ردعمل دیا۔

ورلڈ کپ کے دوران سیمی فائنل تک اپنے تمام میچ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فائنل میں شکست پر بات کرتے ہوئے محمد شمی نے کم اسکور کو بھی ایک اہم وجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شکست کی بہت سی وجوہات ہیں، کم اسکور ایک وجہ ہے، وی آئی پیز کی آمد کی وجہ سے بھی پریشر ہوتا ہے اور رات کو بیٹنگ کرتے وقت زیادہ رنز بنتے ہیں کیونکہ شام کو اوس پڑنے سے پچ گیلی ہو جاتی ہے اور گیند سوئنگ ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محمد شمی نے گاؤں میں اسٹیڈیم تحفے میں دینے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ

اس کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹر محمد شمی نے بھی فائنل میچ میں شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام کھلاڑیوں سے بات کی اور سب کے حوصلے بلند کرنے کا کام کیا۔ شمی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ان کھلاڑیوں میں نئی ​​جان ڈالنے کا کام کیا ہے جو شکست کے بعد ناخوش تھے اور اعتماد کھو چکے تھے۔

وزیراعظم نے بڑھایا اعتماد

میڈیا سے ملاقات کے دوران محمد شامی کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت ہم میچ ہار چکے تھے، ایسے میں جب وزیراعظم آپ کو اعتماد دیتے ہیں، یہ الگ لمحہ ہوتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ مورال گرتا ہے، پھر اگر آپ کا پی ایم آپ کے ساتھ ہے تو اعتماد بڑھ جاتا ہے۔ بتا دیں کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ شمی نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ شمی ون ڈے کرکٹ میں 7 وکٹیں لینے والے واحد ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ شمی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں (24) لیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago