اسپورٹس

Mohammed Shami Sania Mirza Marriag: محمد شامی کا غصہ عروج پر، ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہوں پر توڑی خاموشی

Mohammed Shami Sania Mirza Marriag: بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کی شادی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب ان کی شادی کے لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ حالانکہ ثانیہ مرزا کے والد نے ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ لیکن اس بعد بھی یہ خبریں مسلسل چل رہیں تھیں۔ دوسری جانب اب شامی نے بھی شوبھانکر مشرا کو دیئے گئے انٹرویو میں اس موضوع پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

محمد شامی نے کہا کہ لوگ اکثر ایسی چیزوں کو میمز کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ یہ ایک شخص کی ذاتی زندگی سے جڑا موضوع ہے۔ شامی نے کہا، “اس طرح کے میمز کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق ہو سکتے ہیں، اس لیے آپ انہیں سوچ سمجھ کر بنائیں، جن کے پیجز کی تصدیق نہیں ہوتی وہ لوگ ایسی باتیں کہہ سکتے ہیں۔ میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو تصدیق شدہ پیج سے ایسی پوسٹ شیئر کر کے دکھائیں۔”

دوسروں کو گڑھے میں دھکیلنا آسان ہے

شامی کا کہنا ہے کہ دوسرے شخص کو گڑھے میں دھکیلنا آسان ہے لیکن ان ہی لوگوں کو خود کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ شامی نے مزید کہا کہ جتنا مزہ ان لوگوں کو دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے میں آتا ہے، میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اپنے خاندان کا سہارا بن کر چار لوگوں کا مستقبل سنواریں۔ آپ کسی اور کی مدد کرکے دکھائیں تب میں قبول کروں گا کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں- Hardik Pandya-Natasa Stankovic Love Story: نائٹ پارٹی، پریگننسی، پھر شادی… جانئے کیسے شروع ہوئی تھی ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی پریم کہانی

ثانیہ مرزا کے والد نے دیا تھا یہ بیان

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو طلاق دے دی تھی۔ جس کے بعد محمد شامی کے ساتھ ان کی شادی کی افواہیں پھیلنے لگیں تو ثانیہ کے والد کا بیان سامنے آیا تھا۔ ثانیہ کے والد نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder: میرٹھ کے ’نیلے ڈرم‘ قتل کیس میں بڑا فیصلہ، مسکان اور ساحل قصوروار قرار

سوربھ راجپوت کے قتل کے معاملے میں ضلع جج اروند کمار شرما کی عدالت کا…

9 seconds ago

Count of Waterfalls: بھارت میں پہلی بار آبشاروں کی گنتی، 10 ریاستوں میں 14,468 قدرتی چشمے، کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا اہم ذریعہ

مرکزی وزارتِ جل شکتی نے ملک کی پہلی ’اسپرنگ سینسس‘ رپورٹ جاری کردی، تقریباً 20…

47 minutes ago

Amit Shah Jalandhar Rally: ’جو نشے میں گروؤں کی توہین کرے، وہ پنجاب کو نشے سے پاک نہیں کر سکتا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آپ‘ حکومت پر حملہ

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

1 hour ago

PM Modi Bhagavad Gita Shlok: وزیر اعظم نریندر مودی نے شیئر کیا بھگود گیتا کا شلوک، بتایا ’کرم یوگ‘ کا بنیادی منتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…

2 hours ago

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن پارٹیوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، ’انڈیا‘ بلاک کا بڑا فیصلہ

’انڈیا‘ اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

2 hours ago