MI vs GT: ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی انڈینس، احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024 کے پہلے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف 6 رنز سے ہار گئی۔ میچ میں کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے، جنہیں دیکھ کر آپ بھی کہیں گے کہ ہاردک پانڈیا نے ممبئی کے کپتان بنتے ہی روہت شرما کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا ہے۔ میچ کے دوران کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ہاردک فیلڈنگ کے لیے ممبئی کے سابق کپتان روہت شرما کو پورے میدان میں دوڑاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے روہت شرما دوسری فیلڈنگ پوزیشن پر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ روہت اپنی پوزیشن پر پہنچ جاتے ہیں، لیکن ہاردک پھر انہیں فیلڈنگ پوزیشن تبدیل کرنے کو کہتے ہیں اور ممبئی کے سابق کپتان پھر کسی اور پوزیشن پر چلے جاتے ہیں۔ پہلے روہت شرما چلتے ہیں اور پھر ہاردک کی طرف سے اشارہ ملنے کے بعد روہت فیلڈنگ پوزیشن کی طرف بھاگتے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک روہت شرما کو فیلڈ پوزیشن تبدیل کرنے کا اشارہ کرتے ہیں تو روہت شرما اپنے پیچھے دیکھتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہاردک ان سے پوزیشن تبدیل کرنے کو کہہ رہے ہیں اور پھر ہٹ مین بھاگ کردوسری جگہ جاتے ہیں۔ ایسی کئی ویڈیوز سوشل پر وائرل ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- IPL 2024: سارا کھیل آشیش نہرا کے دماغ کا ہے… ممبئی انڈینس کو ہرانے کے بعد گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑی کا بڑا انکشاف
گجرات نے جیتا میچ
آپ کو بتاتے چلیں کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شبمن گل کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنس نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ مقابلہ بہت قریبی رہا۔ ٹاس ہارنے کے بعد گجرات پہلے بلے بازی کرنے آیا اور 20 اوورز میں 168/6 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے ٹیم کے لیے 45 (39 گیندوں) کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے آئی ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 162/9 رنز ہی بنا سکی۔
-بھارت ایکسپریس
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…