اسپورٹس

Mohammad Rizwan Refuses PCB Contract: محمد رضوان کا پی سی بی سے ظاہر ہوا ٹکراؤ! کپتانی چھننے کے بعد اب سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی روک

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اس بار وجہ ہیں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان۔ کبھی پاکستان کرکٹ کا قابلِ اعتماد چہرہ مانے جانے والے رضوان اب کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کھل کر ناراض ہیں۔ معاملہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ انہوں نے بورڈ کی جانب سے دیا گیا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

کپتانی جانے کے بعد برہم رضوان

در اصل چند دن پہلے پی سی بی نے ٹیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے رضوان سے ون ڈے کی کپتانی واپس لے کر شاہین آفریدی کو یہ ذمہ داری سونپ دی۔ اس فیصلے کے بعد رضوان کا غصہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں صرف کپتانی سے ہٹائے جانے کا ہی نہیں بلکہ کنٹریکٹ میں کی گئی تنزلی کا بھی افسوس ہے۔

پی سی بی کے سامنے دو بڑےمطالبات

پہلے رضوان بورڈ کی A کیٹیگری میں شامل تھے، جہاں ان کے ساتھ بابر اعظم اور شاہین آفریدی جیسے بڑے نام بھی موجود تھے۔ لیکن اب پی سی بی نے اس کیٹیگری کو ختم کر دیا ہے اور تمام سینئر کھلاڑیوں کو B کیٹیگری میں ڈال دیا گیا ہے۔ یہی بات رضوان کو ناگوار گزری اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے وہ کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے دو بڑےمطالبات رکھے ہیں۔پہلا، A کیٹیگری کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ سینئر کھلاڑیوں کو ان کا حق مل سکے۔دوسرا، کپتانوں کو واضح مدتِ کار (tenure) دی جائے تاکہ اچانک ہونے والی تبدیلیوں سے ٹیم کے ماحول پر منفی اثر نہ پڑے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

 

Abul Kalam

Recent Posts

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

7 minutes ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

55 minutes ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

1 hour ago