اسپورٹس

LSG vs GT IPL 2026: آئی پی ایل 2026: گل اور بٹلر کی نصف سنچریاں، گجرات ٹائٹنز نے لکھنؤ کو 7 وکٹوں سے دی شکست

لکھنؤ: انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے ایک اہم مقابلے میں گجرات ٹائٹنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ اتوار کو اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ گجرات ٹائٹنز کی یہ چار میچوں میں دوسری جیت ہے، جس کے بعد ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب لکھنؤ سپر جائنٹس کو چار میں سے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 14 کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم نے کپتان رشبھ پنت کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 31 رنز کی شراکت قائم کی۔ رشبھ پنت 11 گیندوں پر 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد مارکرم نے آیوش بدونی کے ساتھ 24 رنز کا اضافہ کیا۔ بدونی صرف 9 رنز بنا سکے جبکہ مارکرم 30 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں نکولس پورن اور عبدالصمد نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور پانچویں وکٹ کے لیے 35 رنز جوڑے۔ پوران نے 19 جبکہ عبدالصمد اور مکل چودھری نے 18، 18 رنز بنائے۔

گجرات کی جانب سے پرسیدھ کرشنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اشوک شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کگیسو ربادا اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز نے 18.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن نے پہلی وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔ سدرشن 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد جوس بٹلر نے گل کا بھرپور ساتھ دیا۔

گل نے 40 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے، جبکہ بٹلر نے 37 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور 11 چوکے لگائے۔ دونوں کے درمیان 84 رنز کی اہم شراکت نے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ 135 کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد واشنگٹن سندر اور راہل تیوتیا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 30 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 8 گیندیں باقی رہتے کامیابی دلا دی۔ لکھنؤ کی جانب سے محمد سراج، پرنس یادو اور دگویش راٹھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔ گجرات کی اس جیت نے ٹورنامنٹ میں اس کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

10 minutes ago

India vs Afghanistan T20: بھارت-افغانستان سیریز کے دوران 19 افراد گرفتار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…

2 hours ago

Prime Minister Modi: دہلی میں ماحولیات پر بڑا بین الاقوامی اجلاس، وزیر نریندر اعظم مودی 19 ستمبر کو کریں گے افتتاح

’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس،…

2 hours ago