اسپورٹس

Virat Kohli IND vs SA:  کوہلی فیملی ایمرجنسی کے باعث جنوبی افریقہ سے بھارت لوٹے، گائیکواڑ،ایشان جیسوال ٹیم انڈیا سے باہر

Virat Kohli IND vs SA: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 26 دسمبرسے کھیلی جائے گی۔ اس سے ٹھیک پہلے ویراٹ کوہلی ہندوستان واپس آگے ہیں۔ اگررپورٹس پر یقین کیا جائے تو کوہلی فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے واپس آئے ہیں۔ رتوراج گائیکواڑ ٹیسٹ سیریزسے باہر ہو گئے ہیں۔ گایکواڑچوٹ لگنے کی وجہ سے ابھی تک فٹ نہیں ہوئے ہیں۔ ٹیم انڈیا اورجنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ سنچورین میں کھیلا جانا ہے۔

کرک بزکی ایک خبر کے مطابق کوہلی فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے بھارت واپس آئے ہیں۔ لیکن یہ سارا معاملہ کیا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ کوہلی جلد ہی واپس آئیں گے۔ وہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھی حصہ لیں گے۔ کوہلی نے تین دن پہلے بھارت آنے کی اجازت لے لی تھی۔ بھارت واپسی کے باعث وہ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے۔

رتوراج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی انگلی چوٹ لگ گئی ہے۔ گائیکواڑ چوٹ سے پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ شروع ہونے میں بہت کم وقت باقی ہے اور اس وقت تک وہ ٹھیک نہیں ہو پائیں گے۔ اس وجہ سے گائیکواڑ کو باہر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بڑھ رہا ہے کووڈ انفیکشن، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 640 نئے مریضوں کی تصدیق، کیرالہ میں ایک اور موت

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی ورلڈ کپ 2023 کے بعد پہلی بار کوئی میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ روہت شرما بھی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں۔ وہ بھی کھیلیں گے۔ ہندوستان نے اس سیریز کے لیے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال اور شبمن گل کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ رتوراج کو بھی موقع ملا۔ لیکن وہ انجری کی وجہ سے باہر ہیں۔ ایشان کشن کو بھی جگہ دی گئی۔ لیکن ایشان نے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ اس لیے ان کی جگہ کے ایس بھرت کو ٹیم انڈیا میں جگہ دی گئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

6 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

7 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

8 hours ago