اسپورٹس

Virat Kohli’s 50 Century: کنگ کوہلی بنے ون ڈے میں 50سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی، سچن ٹنڈولکر کوبھی  چھوڑا  پیچھے

Virat Kohli’s 50 Century: ویراٹ کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تاریخی اننگز کھیلی اور ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنائی۔ اس سنچری کے ساتھ کنگ کوہلی نے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے 106 گیندوں میں 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ کوہلی کی 50 ویں ون ڈے سنچری تھی اور وہ ون ڈے فارمیٹ میں 50 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 49 ون ڈے سنچریاں اسکور کی تھیں لیکن اب کوہلی نے لیجنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ لیجنڈری ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 463 ون ڈے میچ کھیلے۔  وہیں کنگ کوہلی نے 15 نومبر 2023 کو  اپنا 291 واں ون ڈے میچ کھیلا۔ اس کے علاوہ کوہلی نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس معاملے میں بھی کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو شکست دی۔

اس سے پہلے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز سچن ٹنڈولکر تھے۔ سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ 2003 میں انجام دیا تھا۔ ساتھ ہی اس فہرست میں ویراٹ کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔ سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ 2007 میں 659 رنز بنائے تھے۔ ان تینوں کے بعد روہت شرما چوتھے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما نے ورلڈ کپ 2019 میں 648 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ 2019 میں ہی آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 647 رنز بنائے تھے۔

سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز

واضح ر ہے کہ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ اپنی 50ویں ون ڈے سنچری کے ذریعے، کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 80ویں سنچری بنائی۔ ون ڈے میں 50 سنچریوں کے علاوہ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 29 سنچریاں اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 سنچری بنائی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 100 سنچریاں اسکور کیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

51 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago