ایلون مسک نے روسی فائٹر اور سابق یو ایف سی چمپئن خبیب نورماگومیدوف کو ان کا کوچ بننے کی درخواست کی ہے ، لیکن خبیب نے ایلن مسک کا کوچ بننے سے انکار کر دیاہے۔ خبیب نورماگومیدوف کے نمائندوں کے مطابق، خبیب نے ایلن مسک کی درخواست ٹھکرادی ہے اور ان کا کوچ بننے سے انکار کردیا ہے کیونکہ وہ صرف ان لوگوں کو ٹریننگ دیتے ہیں، جنہیں وہ ذاتی طور پر جانتے ہیں۔اگر وہ ایلن مسک کا ٹرینر بنتے ہیں تواس کا پہلوان خبیب کی شبیہ پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ وہ اور مسک زندگی، شراب اور منشیات کے بارے میں مختلف خیالات رکھتے ہیں۔ خبیب نے انہیں اصولی وجوہات کی بناء پر انکار کر دیاہے۔
دراصل ایلون مسک کو مارک زکربرگ کے خلاف پہلوانوں کی رنگ میں ایک مقابلہ کرنا ہے جس کو جیتنے کیلئے ایلن مسک خبیب سے ٹریننگ لینا چاہ رہے تھے ، ایلن مسک کی طرف سے خبیب کو اس کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے سیدھے طور پر ایلن مسک کو ٹرینڈ کرنے سے انکار کردیا ۔ جون میں، مسک اور زکربرگ نے سوشل میڈیا پر دوستانہ انداز میں مشغول ہو کر اپنی مسابقت کو اگلے درجے تک لے جانے کا مذاق کیا اور بات یہاں تک پہنچی کے دونوں ٹیک مالکان رنگ میں پہلوانی کریں گے اور ایک دوسرے کو تجارتی میدان کے بعد پہلوانی کے میدان میں زیر کرنے کا مقابلہ کریں گے۔دونوں طرف سے حامی بھرنے کے بعد ایک چیریٹی کے طور پر اس مقابلے کو طے کیا گیا ہے جو بہت جلد آپ ٹی وی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں جہاں ایلن مسک اور مارک زکربرگ پہلوانی کرتے نظرآئیں گے۔
لڑائی کی توقع میں، ایلون مسک اور مارک زکربرگ نے اعلیٰ سطح کےمارشل آرٹ اسٹار جیسے جارجس سینٹ پیئر، اسرائیل ایڈیسانیا، اور الیگزینڈر وولکانووسکی کے ساتھ ٹریننگ حاصل کی ہے۔ تاہم، خبیب نورماگومیدوف اس تماشے سے خود کو دور رکھنا مناسب سمجھا ہے۔دونوں کاروباری شخصیت کی طرف سے فائٹ کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی لائیو نشریات ٹوئیٹر اور فیس بک پر کی جائے گی۔ یہ مقابلہ کب ہوگا ، اس سلسلے میں اپ ڈیٹ آنا ابھی باقی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…