بھارت ایکسپریس۔
T20 World Cup 2024: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئی پی ایل پلے آف سے پہلے اپنے ملک لوٹ چکے ہیں۔ دراصل، ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان ٹی-20 سیریزکھیلی جائے گی۔ تاہم اس سیریز سے پہلے انگلینڈ کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلرکا شکارہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ-پاکستان سیریزمیں جوس بٹلرکوباہربیٹھنا پڑسکتا ہے۔ تاہم سوال ہے کہ کیا ٹی-20 ورلڈ کپ تک جوس بٹلر فٹ ہوجائیں گے؟ اگرجوس بٹلرٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے دستیاب نہیں ہوئے توانگلینڈ ٹیم کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا۔
پاکستان کے خلاف سیریزمیں جوس بٹلرکے کھیلنے پر تعطل
انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان ٹی-20 سیریزکا پہلا میچ 22 مئی کوکھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوس بٹلرپہلے میچ میں کھیل نہیں پائیں گے۔ ساتھ ہی اس بات کے آثاربے حد کم ہیں کہ جوس بٹلرانگلینڈ-پاکستان سیریزمیں کھیل پائیں گے۔ حالانکہ اب تک جوس بٹلرکے چوٹ پرباضابطہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے درمیان جوس بٹلرٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے مد نظراپنے ملک لوٹ گئے۔ سنجوسیمسن کی قیادت والی راجستھان رائلس کے لئے جوس بٹلرکا پلے آف سے پہلے انگلینڈ لوٹنا بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ وہیں، اب اس عظیم بلے بازکے زخمی ہونے کی خبرسامنے آرہی ہے۔
انگلینڈ-پاکستان ٹی-20 سیریزکا شیڈول کیا ہے؟
قابل ذکرہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان 4 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریزکا پہلا ٹی-20 میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 25 مئی کوایجبسٹن میں آمنے سامنے ہوگی۔ جبکہ اس سیریزکا تیسرا ٹی-20 میچ 28 مئی کوکارڈف میں کھیلا جانا ہے۔ وہیں، انگلینڈ پاکستان سیریزکا آخری ٹی-20 میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے امریکہ روانہ ہوگی۔ تاہم اس سے پہلے جوس بٹلرکی چوٹ انگلینڈ کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے والا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…