اسپورٹس

Jay Shah has been elected Independent Chair of the ICC:جئے شاہ کو ملی بڑی جیت، بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین ہوئے منتخب

ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ  کے بیٹے اور بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کا کرکٹ انتظامیہ میں قد اور بڑھ گیا ہے۔ بی سی سی آئی اور ایشین کرکٹ کونسل کے بعد اب جے شاہ آئی سی سی پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ جے شاہ آئی سی سی کے سب سے کم عمر چیئرمین ہیں۔ وہ صرف 35 سال کی عمر میں یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے نے تیسری مدت کے لیے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ 2020 سے اس عہدے پر تھے۔ جئے شاہ واحد امیدوار تھے۔ ایسے میں جیسے ہی نامزدگی کا وقت ختم ہوا، جئے شاہ کی جیت طے ہو گئی۔ جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جے شاہ آئی سی سی کے پانچویں بھارتی سربراہ ہوں گے

جئے شاہ ، وہ جگموہن ڈالمیا، شرد پوار، این سری نواسن اور ششانک منوہر کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین یا چیف بننے والے پانچویں ہندوستانی ہیں۔ جگموہن ڈالمیا 1997 سے 2000 تک آئی سی سی کے چیئرمین تھے، شرد پوار 2000 سے 2012 تک، این سری نواسن 2014 سے 2015 تک اور ششانک منوہر 2015 سے 2020 تک چیئرمین رہے۔

آئی سی سی کا سرکاری بیان

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘جے شاہ کو آئی سی سی کے نئے آزاد چیئرمین کے طور پر بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔ جے شاہ اکتوبر 2019 سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین ہیں۔ وہ یکم دسمبر سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ سابق چیئرمین گریگ بارکلے کے الیکشن سے دستبردار ہونے کے بعد وہ واحد امیدوار تھے۔اس موقع سے جے شاہ نے کہا، ‘میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا صدر بننے پر شکر گزار ہوں۔ میں کرکٹ کے مقصد کے لیے آئی سی سی ٹیم اور اس کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ اس وقت کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ میں کھیل میں نئی ​​ٹیکنالوجی لانے کی کوشش کروں گا اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹس کو عالمی منڈیوں تک لے جانے کی کوشش کروں گا۔ 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہم اولمپکس کے ذریعے اسے عالمی سطح پر پہچان دیں گے اور اسے مزید ممالک تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

59 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago