اسپورٹس

Ireland Head Coach Step Down: ہندوستان کے خلاف تاریخی جیت کے بعد آئرلینڈ کو لگا بڑا جھٹکا، کوچ نے اچانک دے دیا استعفیٰ

آئرلینڈ نے گزشتہ اتوار (28 جون) ہندوستان کے خلاف دوسرا ٹی-20 جیت کرسیریزاپنے نام کرلی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب آئرلینڈ نے ٹیم انڈیا کے خلاف کسی فارمیٹ میں سیریز جیتی۔ اب اس تاریخی جیت کے بعد آئرلینڈ کوبڑا جھٹکا لگا۔ ٹیم کے چیف کوچ ہینرل ملان نے کانٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف کوچ ہینرل ملان کا کانٹریکٹ 2027 کی شروعات تک تھا، لیکن انہوں نے اس سے پہلے ہی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیر (29 جون) کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہینرک مرد ٹیم کے چیف کوچ  کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

کامیاب کوچ رہے ہینرک ملان

45 سال کے ہینرک ملان کو 2022 میں چیف کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے 4 سال سے زیادہ اس عہدے پرکام کیا۔ ان کی کوچنگ میں آئرلینڈ نے کئی کامیابی حاصل کیں، جس میں سب سے بڑی کامیابی ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریزجیتنا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے مسلسل تین بار ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔ آئرلینڈ کی پہلی تین ٹسٹ جیت بھی کوچ ہینرک ملان کی قیادت میں ہوئی۔

ہینرک ملان نے کیا کہا؟

ہینرک ملان نے کہا- “ان کھلاڑیوں، اسٹاف اورآئرش کرکٹ طبقہ کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات رہی۔ یہاں رہنے کا میرا اور میری فیملی کا تجربہ بہت شانداررہا ہے اورہم آئرش کرکٹ سے وابستہ اپنے وقت کو بہت پیارسے یاد کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا، میدان پر،ہم فخر کے ساتھ کئی تاریخی جیت کو یاد کرسکتے ہیں، جیسے میلبورن میں انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 ورلڈ کپ میں تاریخی جیت، ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف پہلی ٹسٹ جیت، بیل فاسٹ میں زمبابوے کے خلاف پہلی گھریلو ٹسٹ جیت، ہندوستان کے خلاف گھریلو ٹی-20 سیریزمیں تاریخی جیت اورپاکستان، ویسٹ انڈیزاورجنوبی افریقہ کو ہرانا۔ اس کے ساتھ دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو چیلنج دینے اورانہیں ہرانے کی مسلسل قابلیت کی بدولت ٹی-20 ورلڈ کے لئے راست کوالیفائی کرنا بھی ہماری بڑی حصولیابی رہی۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

22 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

34 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

3 hours ago