اسپورٹس

IPL 2026: آئی پی ایل 2026: جسپریت بمراہ کو کیوں نہیں مل رہی ہیں وکٹیں؟ عرفان پٹھان اور آکاش چوپڑا نےبتائی وجہ

آئی پی ایل 2026 اب تک اگر کسی کھلاڑی کے لیے سب سے خراب ثابت ہوا ہے تو وہ موجودہ وقت کے دنیا کے بہترین تیز گیند باز سمجھے جانے والے جسپریت بمراہ ہیں۔جسپریت بمراہ ممبئی انڈینز کی باؤلنگ کا سب سے مضبوط اور اہم ہتھیار ہیں۔ ابتدائی اوور ہوں یا ڈیتھ اوور، بمراہ کے خلاف رنز بنانا ہمیشہ مشکل رہتا ہے۔ بلے باز ان کے خلاف رسک نہیں لیتے اور اپنی وکٹ بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے، لیکن آئی پی ایل 2026 بمراہ کے لیے بالکل مختلف، معمولی اور مایوس کن ثابت ہوا ہے۔

ممبئی انڈینز کی مسلسل شکست کی ایک بڑی وجہ  یہ بھی

یورکر کنگ کے نام سے مشہور بمراہ کی گیندوں پر آسانی سے رنز بن رہے ہیں۔ 15 سالہ ویبھو سوریاونشی نے ان کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا دیا تھا۔ سیزن کے 5 میچوں میں 19 اوور پھینک کر 164 رنز دینے والے بمراہ کو ایک بھی وکٹ حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ یہ تشویش ناک ہے اور ممبئی انڈینز کی مسلسل شکست کی ایک وجہ بھی ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کہا؟

عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر بمراہ کی باؤلنگ کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا، ’’بمراہ کو وکٹیں ملنا بہت ضروری ہے۔ ان کے فارم میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس سیزن میں ان کی اوسط رفتار تقریباً 130 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہے۔ وہ تقریباً 44 فیصد سلو گیندوں کا استعمال کر رہے ہیں، یعنی تقریباً ہر دوسری گیند سست ہوتی ہے۔‘‘پٹھان نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ اگر وہ سلو گیندوں کے مقابلے میں تیز گیندوں کا زیادہ استعمال کریں تو انہیں بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ یہ مسئلے کا آسان حل ہو سکتا ہے، باقی بمراہ کو کوچنگ کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

اس میں بمراہ کی کوئی غلطی نہیں؟

آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، ’’میں اس میں بمراہ کی کوئی غلطی نہیں مانتا۔ ابھی بھی بمراہ زیادہ رنز نہیں دے رہے ہیں۔ ان کی اکانومی اب بھی 10 سے کم ہے۔ مسئلہ بمراہ سے پہلے اور بعد میں گیند بازی کرنے والوں میں ہے۔ وہ اتنے رنز دے رہے ہیں کہ کوئی بھی بلے باز بمراہ کے خلاف رسک لینا نہیں چاہتا۔ اسی وجہ سے انہیں وکٹ نہیں مل رہی۔ ٹی20 کرکٹ میں اچھی گیند پر وکٹ ملنا مشکل ہوتا ہے۔ جب بلے باز شاٹ کھیلنے جائیں گے تب ہی وکٹ ملے گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

3 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

25 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

1 hour ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago