اسپورٹس

IPL 2026: ڈی سی بمقابلہ پی بی کے ایس میچ میں بڑا حادثہ، کیچ پکڑتے وقت کھلاڑی زخمی، ایمبولینس کے ذریعے براہِ راست اسپتال منتقل

آئی پی ایل 2026 کے 35ویں میچ میں ہفتے کے روز دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہ میچ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ پنجاب کنگز کی اننگز کے آغاز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دہلی کے کھلاڑی لنگی اینگڈی کیچ پکڑنے کی کوشش میں اچانک گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

تیسرے اوور میں یہ واقعہ پیش آیا

دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے تیز آغاز کیا اور پہلے دو اوورز میں 36 رنز بنا لیے تھے۔ تیسرا اوور دہلی کی جانب سے کپتان اکشر پٹیل کر رہے تھے۔اسی اوور کی تیسری گیند پر پرینش آریہ نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند مِڈ آن کی طرف ہوا میں چلی گئی۔ وہاں فیلڈنگ کر رہے اینگڈی کیچ لینے کے لیے پیچھے گئے، لیکن ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سر کے بل زمین پر گر پڑے۔ گرنے کے بعد انہیں شدید درد محسوس ہوا اور فوراً طبی امداد دیتے ہوئے میدان سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین شدید پریشان دکھائی دیے۔ پنجاب کنگز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ بھی فوری طور پر ان کی خیریت معلوم کرنے میدان میں پہنچے، جس کے بعد ماحول کافی سنجیدہ ہو گیا۔

لنگی اینگڈی کا متبادل کون؟

چوٹ کے باعث نگیدی کو میچ سے باہر کر دیا گیا اور ان کی جگہ دہلی کیپیٹلز نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر دُشمَنْتھا چمیرا کو ٹیم میں شامل کیا۔اس میچ میں دہلی کی جانب سے شاندار بیٹنگ دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایل راہل نے 152 رنز اور نیتیش رانا نے 91 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

11 minutes ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

43 minutes ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

10 hours ago