اسپورٹس

IPL 2026: جوش انگلس کی نصف سنچری، ایل ایس جی نے پنجاب کنگز کو 197 رنز کا دیا ہدف

انڈین پریمئر لیگ 2026 کے اپنے آخری میں ایل ایس جی کی جانب سے اننگز کا آغاز جوش انگلس اور ارشین کلکرنی نے کیا، لیکن ارشین پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد نکولس پورن بھی صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم جوش انگلس نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 44 گیندوں پر 72 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پنجاب کنگز کا بھی یہ آخری لیگ میچ ہے اور پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں جیت اس کے لیے بے حد ضروری ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کی کارکردگی

انگلس نے تیسرے وکٹ کے لیے آیوش بدونی کے ساتھ 49 رنز کی شراکت قائم کی، جبکہ چوتھے وکٹ کے لیے کپتان رشبھ پنت کے ساتھ 65 رنز جوڑے۔ آیوش بدونی نے صرف 18 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

آخر میں عبدالصمد کی جارحانہ بلے بازی

آخر میں عبدالصمد نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 20 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 37 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، اور ٹیم کا اسکور 196 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سیزن کا پہلا میچ کھیل رہے ارجن تندولکر 5 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پنجاب کنگز کی جانب سے مارکو یانسن نے 4 اوورز میں 33 رنز دے

پنجاب کنگز کی جانب سے مارکو یانسن نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یزویندر چہل نے بھی 4 اوورز میں صرف 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ششانک سنگھ نے 3 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ارشدیپ سنگھ کا دن خراب رہا۔ انہوں نے 3 اوورز میں 52 رنز لٹائے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔پنجاب کنگز کے اس میچ سے پہلے 13 میچوں میں 13 پوائنٹس تھے۔ اگر ٹیم 197 رنز کا ہدف حاصل کر لیتی ہے تو اس کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں گی، جبکہ شکست کی صورت میں اس کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔ دوسری جانب ایل ایس جی پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Iranian Oil Tanker: ایرانی تیل بردار جہازوں پر سوار 27 ملاح بیمار، سری لنکا سے طبی مدد طلب

سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…

7 minutes ago

PM Modi Congratulates Athletes: ’ملک کے لیے فخر کا لمحہ‘، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تاریخی جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارت نے 30 طلائی سمیت 114 تمغے جیتے۔ تاریخی کارکردگی…

12 minutes ago

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

50 minutes ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

55 minutes ago