اسپورٹس

IPL 2026 – Ishan Kishan : ایشان کشن کو خریدنے کے لیے تین ٹیمیں آمنے سامنے، کیا حیدرآباد کرے گی ریلیز؟

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے لیے وکٹ کیپر اور بیٹر ایشان کشن کو لے کر تین ٹیموں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ یہ تین ٹیمیں ہیں، ممبئی انڈینس، کولکتہ نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلس۔ یہ تینوں فرنچائزز کسی بھی صورت میں ایشان کشن کو اپنی اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی ہیں، چاہے وہ ٹریڈ کے ذریعے ہو یا کیش ڈیل کے ذریعے۔

سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کا حصہ ہیں ایشان
ایشان کشن، جو فی الحال سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ ہیں، نے 2025 کے آئی پی ایل آکشن میں 11.25 کروڑ روپے میں حیدرآباد سے معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا اور حیران کن کارکردگی دکھائی تھی۔ اگرچہ پورے سیزن میں وہ صرف ایک نصف سنچری اور کل 354 رنز بنا سکے، لیکن ان کا اسٹرائیک ریٹ 150 سے اوپر رہا اور اوسط 35.40 رہی، جو انہیں ایک میچ ونر کھلاڑی کے طور پر ثابت کرتی ہے۔ ساتھ ہی ان کی وکٹ کیپنگ اسکلز بھی انہیں مزید اہمیت دیتی ہیں۔

کیا سن رائزرس حیدرآباد انہیں ریلیز کرے گی؟
اب سوال یہ ہے کہ کیا سن رائزرس حیدرآباد ایشان کشن کو ریلیز کرے گی؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو تینوں فرنچائزز انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایشان کشن کا آئی پی ایل کیریئر
ایشان کشن نے اب تک آئی پی ایل میں 119 میچز میں 2998 رنز بنائے ہیں، جس میں 17 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 2019 سے مسلسل ہر سیزن میں انہوں نے 300 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ ایشان کشن کا مسلسل شاندار پرفارمنس اور وکٹ کیپنگ اسکلز انہیں ایک بہترین کھلاڑی بناتی ہیں، جس کے باعث ٹیمیں انہیں اپنی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ آئی پی ایل 2026 میں کس ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Trump Returns Unexpectedly to White House: اچانک وائٹ ہاؤس واپس لوٹے ٹرمپ، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا الرٹ، ایڈوائزری جاری

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب…

27 minutes ago

Journalist Payal Mehta passes away in Mumbai at 46: سینئر صحافی پائل مہتا کا انتقال، وزیر اعظم مودی،امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے تعزیت کا کیا اظہار

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پائل مہتا کے انتقال پر…

1 hour ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

2 hours ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

3 hours ago