بھارت ایکسپریس اردو۔
اکشرپٹیل پر 12 لاکھ اور سنجو سیمسن پر 24 لاکھ کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
IPL 2025 Full Schedule: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن یعنی آئی پی ایل کے شروع ہونے میں اب 24 گھنٹے کا وقت رہ گیا ہے۔ کل یعنی ہفتہ، 22 مارچ سے آئی پی ایل 2025 کا آغاز ہوگا۔ اس سیزن کا پہلا میچ دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2025 کی شروعات 22 مارچ سے ہوگی۔ وہیں فائنل مقابلہ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل 2025 میں کل 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس میں لیگ اسٹیج میں 70 میچ ہوں گے۔ سبھی 10 ٹیمیں لیگ اسٹیج میں 14-14 کھیلیں گی۔ آئی پی ایل 2025 کے سبھی میچ کل 13 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل 2025 کے مقام کی بات کریں تو لکھنؤ، حیدرآباد، دہلی، ممبئی، چنئی، احمدآباد، وشاکھا پٹنم، گوہاٹی، بنگلورو، نیوچنڈی گڑھ، جے پور، کولکاتا اوردھرمشالہ وغیرہ شامل ہیں۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے گزشتہ سیزن میں شرے یس ایئر کی کپتانی میں کھیلا تھا۔ اب اجنکیا رہانے کے ہاتھوں میں ٹیم کی کمان ہے۔ دہلی کیپٹلس کے بھی کپتان بدل گئے ہیں۔ دہلی کیپٹلس نے اکشرپٹیل کے ہاتھوں میں کمان سونپی ہے۔ اس سے پہلے رشبھ پنت کپتان تھے۔ دہلی کیپٹلس کے بھی کپتان بدل گئے ہیں۔ دہلی نے اکشرپٹیل کے ہاتھوں میں ٹیم کی کمان سونپی ہے۔ اس سے پہلے رشبھ پنت کپتان تھے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے کے ایل راہل کی جگہ رشبھ پنت کو کپتان بنا دیا ہے۔؎
آئی پی ایل کی ٹیموں ان کھلاڑیوں کو سونپی ہے کمان
راجستھان رائلس نے ابتدائی تین میچوں کے لئے ریان پراگ کو کپتان بنایا ہے۔ اس کے بعد سیمسن ہی کپتان رہیں گے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کی بات کریں تو اس کی کپتانی رجت پاٹیدار کریں گے۔ گجرات کے کپتان شبھمن گل ہی رہیں گے۔ اسی طرح چنئی سپرکنگس کے کپتان ریتو راج گائیکواڑ رہیں گے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی پیٹ کمنس کے ہاتھوں میں ہوگی۔ ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا ہی رہیں گے۔ فرنچائزی نے گزشتہ سیزن میں روہت شرما کو ہٹا کرہاردک پانڈیا کو کپتان منتخب کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر…
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…