اسپورٹس

IPL 2025 Final May be Postponed: آج نہیں کھیلا جائے گا آئی پی ایل 2025 کا فائنل؟ ٹاس سے پہلے شروع ہوگئی بارش، جانئے تفصیل

Punjab Kings vs Royal Challengers Bangalore: پنجاب کنگس اوررائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان آج آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ کھیلا جانا ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کوآج کے میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ وہیں کروڑوں لوگ بھی آج کے فائنل کا نتیجہ جاننے کے لئے پُرجوش ہیں۔ تاہم اس میچ پرسیاہ بادل منڈلا رہے ہیں اور بارش بھی شروع ہوگئی ہے۔ پنجاب اوربنگلوروکے درمیان فائنل مقابلہ بارش کی وجہ سے ملتوی بھی ہوسکتا ہے، لیکن اگرآج یہ آئی پی ایل 2025 کا فائنل مقابلہ نہیں کھیلا گیا توکیسے اس میچ کا نتیجہ نکلے گا، آئیے جانتے ہیں۔

کب اورکہاں کھیلا جائے گا فائنل مقابلہ؟

آئی پی ایل فائنل احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں آج منگل، 3 جون شام 7:30 بجے شروع ہوگا، لیکن آج کے دن اس مقام پر بارش ہو سکتی ہے۔ بارش ہونے کے آثار50 سے 75 فیصد تک گائے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے آئی پی ایل فائنل ڈے بارش میں دھل سکتا ہے۔ تاہم فینس کومایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگرآج کے میچ میں بارش ہوبھی جاتی ہے توفائنل کے لئے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک ریزرو ڈے بھی رکھا ہے۔

فائنل کے لئے ریزرو ڈے

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے آئی پی ایل ضوابط کے مطابق، اگرآج بنگلورو-پنجاب کے فائنل میچ میں بارش ہوتی ہے تو یہ مقابلہ 3 جون کی جگہ 4 جون کو شفٹ ہوجائے گا۔ فائنل میچ کے لئے ایک اورایکسٹرا دن رکھا جاتا ہے، جس سے بارش ہونے پریا کسی دیگرصورتحال میں میچ ملتوی ہوتا ہے تواگلے دن مقابلے کو شفٹ کیا جاسکتا ہے۔

120 منٹ کا اضافی وقت

پنجاب-بنگلورو کے میچ میں بھی اگرکچھ ہی وقت کے لئے بارش ہوتی ہے اورحالات ایسے بنتے ہیں کہ کچھ اضافی وقت (ایکسٹرا ٹائم) ملنے پرمیچ ہوسکے توبارش رکنے کے بعد میچ کرایا جائے گا۔ اگرمنگل کے لئے بھی اضافی 120 منٹ یعنی کہ دوگھنٹے کا وقت مزید رکھا گیا ہے۔ ممبئی انڈینس اورپنجاب کنگس کے درمیان کھیلے گئے کوالیفائر-2 مقابلے میں بھی ہم نے دیکھا تھا کہ بارش رکنے کے بعد میچ ہوا تھا۔ یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہونا تھا، لیکن رات 9:45 پر بارش رکنے کے بعد اس میچ کو پورا کرایا یا اوراوورمیں بھی کٹوتی نہیں ہوئی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

9 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

10 hours ago