اسپورٹس

IPL 2024: ممبئی انڈینز نے روہت کو اپنے فیصلے سے پہلے ہی کر دیا تھا آگاہ، ہاردک کی کپتانی میں کھیلنے کے لیے راضی ہو گئے تھے ہٹ مین

Hardik Pandya MI Captain: آئی پی ایل 2024 کے لیے ممبئی انڈینز میں متوقع بڑی تبدیلی جمعہ (15 دسمبر) کو سامنے آئی۔ بالآخر ہاردک پانڈیا کو ممبئی انڈینز کا کپتان منتخب کیا گیا۔ روہت شرما کو اب ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں کھیلنا ہوگا۔ یہ فیصلہ ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لیے زیادہ چونکانے والا نہیں تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنز سے ممبئی انڈینز میں انٹری ہوئی تھی، تبھی سے اس بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ یہ اعلان روہت شرما کے لیے بھی کوئی جھٹکا نہیں تھا، کیوں کہ انھیں اس فیصلے کے بارے میں بہت پہلے بتا دیا گیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ممبئی انڈینز نے ورلڈ کپ 2023 سے قبل ہی روہت شرما کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روہت شرما نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں کھیلنے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی تھی۔ اس کے بعد فرنچائز نے ہاردک کو ٹریڈ کیا اور روہت کو بھی ٹیم میں رکھا۔

ہاردک کی کپتان بننے کی شرط

ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2023 سے ممبئی انڈینز کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ان کی شرط صرف یہ تھی کہ اگر وہ ممبئی واپس آجائیں تو انہیں ٹیم کا کپتان بنایا جائے۔ ممبئی انڈینز ہاردک کو کسی بھی قیمت پر اپنے اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی تھی، تب کپتان کے طور پر ہاردک کا ریکارڈ بھی شاندار تھا، ایسے میں ممبئی فرنچائز نے یہ شرط قبول کرتے ہوئے روہت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ہاردک کا بہترین دور

ہاردک پانڈیا گزشتہ ڈیڑھ سال سے کھیل کے ہر فارمیٹ میں شاندار رہے ہیں۔ اپنی تیز گیند بازی سے وہ ضرورت کے وقت مسلسل وکٹیں لیتے ہیں۔ پچ پر ان کے بلے سے رنز بھی کافی آرہے ہیں اور فیلڈنگ میں وہ ہمیشہ لاجواب رہے ہیں۔ ان کی کپتانی بھی شاندار رہی ہے۔ ایسے میں ہاردک کی انٹری ممبئی انڈینس کے لیے کئی مثبت تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم گزشتہ تین آئی پی ایل سیزن میں فائنل نہیں کھیلی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

24 mins ago