اسپورٹس

IPL 2024: محمد شمی آئی پی ایل سے باہر، ٹی-20 ورلڈ کپ کھیلنے پر تعطل برقرار

Mohammad Shami Ruled Out IPL 2024: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں ایڈیشن سے پہلے گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے بی سی سی آئی افسر کے حوالے سے جانکاری دی کہ محمد شمی پورے آئی پی ایل سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے اینکل میں چوٹ (انجری) ہے، وہ سرجری کروائیں گے۔ اس کے بعد یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں بھی ان کے کھیلنے پر تعطل بن گیا ہے۔

انڈین پریمیئرلیگ کے 17ویں ایڈیشن سے پہلے گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی نے بی سی سی آئی افسر کے حوالے سے جانکاری دی کہ محمد شمی پورے آئی پی ایل سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے اینکل میں انجری ہے، جس کی لندن میں وہ سرجری کروائیں گے۔ اس کے بعد یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں بھی ان کے کھیلنے پرتعطل برقرار ہے۔ گجرات کی ٹیم کو سابق کپتان ہاردک پانڈیا کے ممبئی انڈینس میں جانے کے بعد یہ دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ شبھمن گل آئندہ سیزن میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شبھمن گل کے لئے بڑا چیلنج

گجرات ٹائٹنس اس باراپنے نئے کپتان شبھمن گل کی قیادت میں اترے گی۔ ہاردک پانڈیا ٹیم میں اب نہیں ہیں اورٹیم کے دوسرے تجربہ کار کھلاڑی محمد شمی بھی باہرہوچکے ہیں۔ ایسے میں گجرات ٹائٹنس کے لئے کافی چیلنج ہونے والا ہے۔ گزشتہ دونوں سیزن میں گجرات کی ٹیم نے فائنل کھیلا ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں گجرات کی ٹیم چمپئن بھی بنی تھی۔ گزشتہ سیزن میں ٹیم رنراپ رہی تھی۔ محمد شمی کو گجرات کی ٹیم نے 2022 کے میگا آکشن میں 6025 کروڑ روپئے کی قیمت میں خریدا تھا، جس کے بعد سے وہ ٹیم کے لئے کامیاب تیز گیند باز رہے۔ اس سے پہلے محمد شمی پنجاب کنگس کا حصہ تھے۔ محمد شمی اب تک کل 110 آئی پی ایل مقابلے کھیل چکے ہیں، جن کی 110 اننگوں میں گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے 26.86 کی اوسط سے 127 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس دوران ان کی اکنامی 8.44 کی رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

33 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

2 hours ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago