بھارت ایکسپریس۔
Shah Rukh Khan Earing From IPL: بالی ووڈ کے کنگ خان جہاں بھی جاتے ہیں، اپنی چھاپ چھوڑ دیتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلمیں ہوں یا پھر آئی پی ایل کا میچ ہرکوئی انہیں دیکھنے آتا ہے۔ فلموں میں تو شاہ رخ خان اپنا جادو دکھاتے ہی ہیں، اب آئی پی ایل میں بھی شاہ رخ خان کا جلوہ فینس کو دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شاہ رخ خان کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک ہیں۔ جب بھی شاہ رخ خان کی ٹیم کا میچ ہوتا ہے تو وہ اپنی فیملی کے ساتھ بیشتراسٹیڈیم میں نظرآتے ہیں۔
شاہ رخ خان میچ کے بعد کی گراؤنڈ میں گھومتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ شاہ رخ خان بادشاہوں جیسی زندگی جیتے ہیں۔ کمائی کے معاملے میں وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ آئی پی ایل سے بھی شاہ رخ خان کروڑوں کی کمائی کرلیتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) سے کتنا کما لیتے ہیں۔ شاہ رخ خان ہرسال کے کے آر سے آئی پی ایل میں کروڑوں روپئے کی کمائی کرلیتے ہیں۔ آئی پی ایل کے ہرسیزن میں شاہ رخ خان ایک فلم سے زیادہ کی کائی کرہی لیتے ہیں۔
آئی پی ایل سے ہوتی ہے اتنی کمائی
آئی پی ایل میں ہرٹیم کروڑوں روپئے کی کمائی کرتی ہے۔ دراصل، بی سی سی آئی ہرٹیم کو ٹی پرٹیلی کاسٹ اوراسپانسرشپ کی کمائی کا کچھ شیئردیتی ہے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے برانڈورسمنٹ فرنچائزی فیس، ایونٹ ریوینیو اورکافی پرائز منی بھی ملتا ہے۔ شاہ رخ خان کو آئی پی ایل سے کل کتنی کمائی ہوتی ہے، اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، لیکن رپورٹس میں اس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
70-80 کروڑ کما لیتے ہیں شاہ رخ خان
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی کل کمائی تقریباً 270-250 کروڑ ہوتی ہے۔ اس میں سے 100 کروڑ روپئے کا خرچہ پلیئر خریدنے اور منیجمنٹ پر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد 150 کروڑ بچتا ہے، جس میں سے 55 فیصد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ملتا ہے اورباقی بچا ہوا شاہ رخ خان کو۔ اس کا حساب لگائیں تو شاہ رخ خان ایک آئی پی ایل کے سیزن سے 70-80 کروڑ کما لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو شاہ رخ خان اوران کی دوست جوہی چاؤلہ اور جے مہتا نے مل کرخریدا تھا۔ شاہ رخ خان کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل کے دوسیزن اپنے نام کرچکی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل کا سیزن 5 اور سیزن 7 اپنے نام کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…