اسپورٹس

IPL 2024: سارا کھیل آشیش نہرا کے دماغ کا ہے… ممبئی انڈینس کو ہرانے کے بعد گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑی کا بڑا انکشاف

اس بارنہ تو ہاتھ میں وہ پرچا تھا نہ ہی لیپ ٹاپ اورنہ ہی پیروں میں چپل۔ اورتو اورہاردک پانڈیا بھی تو پلٹی مارکرمخالف خیمے میں چلے گئے تھے، لیکن ان سب کے نہیں ہونے کے باوجود الٹی ٹوپی پہنے آشیش نہرا نے وہی کیا، جیسا دیکھنے کی ہندوستان امید کر رہا تھا۔ انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ گجرات ٹائٹنس کی اصلی طاقت چچا چودھری والا ان کا دماغ ہے نہ کہ ہاردک پانڈیا تھے، جو ساتھ چھوڑکر چلے گئے۔ آشیش نہرا نے باہر سے ہی ایسی چال چلی کہ میدان کے اندرایک کے بعد ایک جیت کی ساری گوٹی گجرات ٹائٹنس کے لئے سیٹ ہوتی چلی گئی۔

گجرات ٹائٹنس کو جیت دلانے کا اتاولا پن میدان پرآشیش نہرا کے چہرے پرواضح طور پرنظرآرہا تھا۔ کچھ جو الگ تھا وہ اس بار کی ان کی حکمت عملی پرنظرآیا۔ جو تھوڑی بدلی بدلی سی تھی۔ اس بارآشیش نہرا کی حکمت عملی کا دائرہ صرف گجرات ٹائٹنس کے کپتان تک محدود نہیں تھا بلکہ ہرایک کھلاڑی اس کے مرکزمیں تھا۔ ایسا میدان پرتو نظرآرہا تھا، لیکن اس بات پرمہرتب اورلگ گئی جب ممبئی انڈینس کو ہرانے کے بعد گجرات ٹائٹنس کے ہی کھلاڑی نے ان سے متعلق بڑی بات کہہ دی۔

گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑی نے آشیش نہرا سے متعلق کیا کہا؟

گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑی اسپنسرجانسن نے بتایا کہ آشیش نہرا کو پہلے سے ہی جیت کا یقین تھا۔ انہوں نے مجھے اورٹیم کے ہرایک کھلاڑی سے خود کو پُرسکون رہنے کی بات کہی اورنتیجہ سب کے سامنے ہے۔ اسپنسرجانسن کے مطابق، آشیش نہرا نے ہرایک کھلاڑی کے اندرجو جیت کا منتردیا، اس کا اثربھی نظرآرہا تھا۔ گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ایک ایسے گراؤنڈ پراسکورکا دفاع کیا، جس پرایسا کرنا مشکل تھا۔ کیونکہ شبنم (اوس) ایک بڑا فیکٹر ہے۔

ہندوستان نے وہ دیکھا جو آشیش نہرا دکھانا چاہتے تھے!

آشیش نہرا نے اپنے کھلاڑیوں کے ذریعہ میدان پراسٹریٹجی کو توعملی جامہ پہنایا ہی۔ ساتھ ہی ہندوستان کے کرکٹ فینس کو وہ چیزبھی خوب دیکھنے کو ملا، جسے دیکھنے کے لئے وہ بے قرارتھے۔ ہم بات کررہے ہیں شبھمن گل کی کپتانی کی، جنہیں ہاردک پانڈیا کے چلے جانے کے بعد اس رول کے لئے کوچ آشیش نہرا نے بہترشخص بتایا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ہم سب یہ دیکھنے کو بے قرارہیں کہ شبھمن گل کیسی کپتانی کرتے ہیں؟

آشیش نہرا اورشبھمن گل کے لئے پکچرابھی باقی

لیکن جیسا کہ اسپنسرجانسن نے میچ کے بعد بتایا کہ شبھمن گل بھی کوچ آشیش نہرا کی طرح کافی پُرسکون ہیں۔ وہ ایک ناقابل یقین نوجوان کپتان ہیں۔ مجموعی طورپرآشیش نہرا اورشبھمن گل نے اپنے امتحان کا پہلا مرحلہ پاس کرلیا ہے، لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ یہ دونوں جانتے ہیں۔ آشیش نہرا آئی پی ایل 2024 میں شبمن گل کے ساتھ ایسا ہی کچھ کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے آئی پی ایل 2022 میں ہاردک پانڈیا کے ساتھ کیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

23 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago