اسپورٹس

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار کامیابی، منسکھ منڈاویا نے کہا- ’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کھیلوں کا ایکو سسٹم بدل گیا‘

نئی دہلی: ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کے بعد وطن لوٹے بھارتی دستے نے جمعرات کو نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بھارتی دستے کی کامیابی کا سہرا پی ایم مودی کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں کھیلوں کے نظام میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور انتخابی عمل میں شفافیت کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

کھیلوں کو قومی تحریک بنانے پر زور

منسکھ مانڈویا نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے لیے وقت نکالنے پر پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ”گزشتہ 12 برسوں میں آپ نے کھیلوں کو محض ایک شعبے کے طور پر نہیں بلکہ ایک قومی تحریک کے طور پر قائم کیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں کھیلوں کے حوالے سے سوچ بدلی ہے، نظام میں تبدیلی آئی ہے، مواقع بڑھے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ بھارتی نوجوان کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ یہ سب آپ کی دور اندیش سوچ اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔“

فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا جیسی پہل کا ذکر

کھیلوں کے وزیر نے پی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھیلوں کو ہر سطح پر تبدیلی کے عمل میں ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم کی نگرانی میں شروع کیے گئے نئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے منسکھ مانڈویا نے کہا، ”آپ کی قیادت میں فٹ انڈیا موومنٹ شروع ہوئی، کھیلو انڈیا پالیسی آئی اور قومی کھیل انتظامیہ ایکٹ نافذ ہوا۔ اس سے کھیلوں کا ایک متحرک نظام تیار ہوا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج حکومت، قومی کھیل فیڈریشنیں اور بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن مل کر کھیلوں کی ترقی کے لیے قدم سے قدم ملا کر کام کر رہے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ہی دن پہلے وزیر اعظم نے اگلے پانچ برسوں کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے کی کھیلو انڈیا اسکیم کو منظوری دی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی قیادت میں کھیل ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کا ایک اہم ستون بن گئے ہیں۔

انتخابی عمل میں شفافیت سے نوجوانوں کو فائدہ

منسکھ مانڈویا نے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت کا سہرا بھی پی ایم مودی کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا، ”آپ کی قیادت میں انتخابی عمل میں بھی شفافیت آئی ہے۔ اب انتخاب کھلے طور پر، کیمرے کے سامنے اور مبصرین کی موجودگی میں مکمل کیے جاتے ہیں۔ اس منصفانہ عمل کی وجہ سے اہل کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیت دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں۔“ انہوں نے بتایا کہ ایشین گیمز 2026 میں بھارتی دستے کے 501 کھلاڑیوں میں سے 310 ایسے تھے جنہیں پہلی بار اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ ان میں سے 106 کھلاڑیوں نے 41 تمغے جیت کر ملک کا وقار بڑھایا۔ یہ بھارت کی ابھرتی ہوئی نوجوان طاقت کا ثبوت ہے۔ بھارتی دستے کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر صرف 25 سال تھی۔

ایشین گیمز میں 85 تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن

بھارت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشین گیمز 2026 میں 85 تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے کئی اہم ریکارڈ بھی قائم کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلی بار 14 نئے کھیلوں میں 22 تمغے جیتنے میں کامیاب رہا۔ خواتین کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 47 تمغے جیت کر ملک کا وقار بڑھایا۔ اس کے علاوہ ایشین گیمز میں بھارت نے سات قومی ریکارڈ، چھ ایشیائی ریکارڈ اور ایک عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی پر بھی توجہ

منسکھ مانڈویا نے کہا، ”یہ آپ کی قیادت کا ہی نتیجہ ہے کہ گزشتہ 12 برسوں میں ایشین گیمز میں بھارت کی تین بہترین کارکردگیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ ہم تمغوں کی فہرست میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے بھی اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں۔“ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں بھارت نے 40 بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کی ہے اور رواں سال کے باقی مہینوں میں مزید 10 عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ ان کے مطابق، وزیر اعظم کی قیادت میں بھارت نے 2029 کے پولیس اینڈ فائر گیمز اور 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی بھی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت 2036 کے اولمپک گیمز کی میزبانی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ پی ایم مودی نے کھلاڑیوں سے گزشتہ ملاقات کے دوران بتایا تھا کہ اپنے 12 سالہ دور اقتدار میں انہوں نے سب سے زیادہ ملاقاتیں کھلاڑیوں سے ہی کی ہیں۔ منسکھ مانڈویا کے مطابق، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی وزیر اعظم کو اپنا قریبی دوست مانتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

51 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

2 hours ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

2 hours ago