ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی شروعات شاندار رہی۔ ہندوستان نے پہلے ہی دن تمغوں سے اپنا کھاتہ کھولا اور مختصر وقت میں دو تمغے اپنے نام کر لیے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے دوسرے دن کے آغاز تک پانچ تمغے جیت لئے۔ ہندوستان نے شوٹنگ میں 2 اور بقیہ 3 تمغے روئنگ میں جیتے ہیں۔ ہندوستان نے شوٹنگ اور روئنگ میں ایک ایک چاندی کا تمغہ، روئنگ میں 2 کانسی کے تمغے اور شوٹنگ میں 1 کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے شوٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل میں ہندوستان کی کارکردگی شاندار رہی۔ ہندوستان نے اپنا دوسرا تمغہ (چاندی) روئنگ میں جیتا، جہاں ہندوستانی مردوں نے لائٹ ویٹ کے زمرے میں اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ اس کے بعد ہندوستان نے روئنگ میں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے شوٹنگ میں اپنا پانچواں تمغہ جیتا۔
شوٹنگ میں مہارت
شوٹنگ میں بھارت کی رمتا، میہولی اور آشی نے مل کر خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ یہاں تین کھلاڑیوں نے مل کر 1886 پوائنٹس بنائے۔ اس میں رمیتا نے 631.9 کے ساتھ سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ اس کے بعد میہولی نے 630.8 پوائنٹس اور آشی نے 623.3 پوائنٹس بنائے۔ رمیتا کا کرشمہ یہیں نہیں رکا، انہوں نے سنگل ایونٹ میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔
شوٹنگ میں اپنے کرشمے کے بعد ملک میں ابھی جشن منایا جا رہا تھا کہ کچھ دیربعد بھارت کو ایک اور خوشی مل گئی۔ روئنگ میں مردوں کے لائٹ ویٹ کے زمرے میں ہندوستان کے ارجن سنگھ اور جاٹ سنگھ نے 6:28:18 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ لیکن ہم یہاں گولڈ میڈل حاصل کرنے سے محروم رگئے اوراسے چین نے حاصل کرلیا۔
روئنگ میں تمغہ جیتنے کے بعد ہندوستان کی جیت کا سلسلہ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ روئنگ میں ہندوستان کا تمغہ جیتنے کا سلسلہ یہاں رک گیا ہےتو آپ غلط ہیں۔ کیونکہ اس کے بعد انہوں نے روئنگ میں مزید دو تمغے جیتے۔ ہندوستان کے لیےلیکھ رام اور بابو لال یادو نے روئنگ کے مردوں کے پیر ایونٹ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے اسی کھیل کے مردوں کے آٹھ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ ہندوستان یہاں چین سے صرف 2.84 سیکنڈ پیچھے رہ گیا۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…