اسپورٹس

IND VS AUS Test Match: انڈین خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلی بار ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کی، آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے دی شکست

ہندوستانی ٹیم خواتین کرکٹ نے آسٹریلیا کو پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ٹرافی جیت لی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو ایک ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا کو صرف 75 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انڈین  ٹیم نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر جیت لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے تہل مگراتھ نے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ انہوں نے 56 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ جبکہ مونی نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

بولنگ میں پوجا وستراکر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے پوجا وستراکر نے 4، اسنیہ رانا نے 3 اور دیپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستانی خواتین گیند بازوں نے پہلی اننگز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی بلے بازوں کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے بلے بازی کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 406 رنز بنائے اور 187 رنز کی بڑی برتری حاصل کی۔ ہندوستان کی اس اننگز میں کل 4 کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس میں اسمرتی مندھانا (74 رن)، رچا دھوش (52 رن)، جمائما روڈریگس (73 رن) اور دیپتی شرما (78 رن) نے اسکور کیا۔

دوسری اننگز میں بولرز کی کارکردگی

پہلی اننگز میں برتری بڑھانے کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے دوسری اننگز میں آسٹریلیائی  بلے بازوں کو زیادہ جمنے نہیں رہنے دیا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیائی ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جس کی وجہ سے بھارت کو جیت کے لیے صرف 75 رنز کا ہدف ملا۔ جو بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسری اننگز میں اسنیہ رانا نے 4، ہرمن پریت کور نے 2، گائیکواڑ نے 2 اور پوجا وستراکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

10 seconds ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

43 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

2 hours ago