اسپورٹس

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026میں  بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، انڈونیشیا کو 17-1 سے شکست

نئی دہلی : ایشین گیمز 2026 میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ پہلے مقابلے میں ازبکستان کو 19-0 سے شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے دوسرے میچ میں انڈونیشیا کو یکطرفہ مقابلے میں 17-1 سے ہرا دیا۔اس مقابلے میں بھارتی ٹیم کی فارورڈ کھلاڑیوں نے انڈونیشیا کے دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور ایک کے بعد ایک گول داغے۔ بھارت نے میچ کے آغاز ہی سے اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ دیپیکا، رِتوجا پِسال اور نونیت کور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ وہیں سنیلیتا ٹوپو، لالریمسیامی اور ساکشی رانا نے بھی 2-2 گول کرکے بھارت کی بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلیمہ ٹیٹے اور ایشیکا نے بھی ایک ایک گول کیا۔

پہلے ہاف میں ہی بھارت کی 9-0 کی برتری

میچ کے ابتدائی دونوں کوارٹرز میں بھارتی ٹیم کا مکمل غلبہ رہا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک بھارت نے 9-0 کی بڑی برتری حاصل کرلی تھی۔ پہلے کوارٹر میں بھارتی کھلاڑیوں نے 4 گول کیے، جبکہ دوسرے کوارٹر میں ٹیم نے مزید 5 گول داغے۔انڈونیشیا کی جانب سے واحد گول تیسرے کوارٹر میں انیس آدتیہ نے کیا۔ اس ایک گول کے علاوہ انڈونیشیا کی ٹیم بھارتی دفاع کو مزید پریشان نہیں کر سکی۔

تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھی جاری رہی گولوں کی بارش

تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں 5 گول داغ دیے۔ اس کے بعد چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے مزید 3 گول کیے اور مقابلہ 17-1 سے اپنے نام کرلیا۔

دیپیکا نے 2 میچوں میں کیے 11 گول

بھارت کی جانب سے 3 گول کرنے والی دیپیکا کی شاندار فارم جاری ہے۔ انہوں نے ازبکستان کے خلاف پہلے مقابلے میں 8 گول کیے تھے۔ انڈونیشیا کے خلاف 3 گول کے ساتھ دیپیکا 2 میچوں میں اب تک مجموعی طور پر 11 گول کر چکی ہیں۔اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے پول بی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ٹیم آنے والے مقابلوں میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

1 hour ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

1 hour ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

1 hour ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

2 hours ago