اسپورٹس

Asian Games 2023: انڈین خواتین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا، سوشل میڈیا پر آئے ایسے ردعمل

 انڈین خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں انڈین ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف ملا تھا۔ لیکن سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 98 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے حسینی پریرا نے 22 گیندوں پر سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ نیلاکشی ڈی سلوا نے 34 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے 6 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

 انڈیا کی جانب سے تیتاس سادھو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ راجیشوری گائیکواڈ کو 2 کامیابیاں ملی۔ اس کے علاوہ دیپتی شرما، پوجا وستراکر اور دیویکا وید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 انڈین خواتین کرکٹ ٹیم کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شائقین بہت خوش ہیں۔  انڈین شائقین سوشل میڈیا پر مسلسل اپنی رائے دے رہے ہیں۔ اس سے قبل ہندوستان  نے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تاہم اگر ہم انڈیا سری لنکا میچ کی بات کریں تو انڈین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 116 رنز بنائے۔ بھارت کے لیے اوپنر اسمرتی مندھانا نے 45 گیندوں میں سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جمائمہ روڈریگز نے 40 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ لیکن اس کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

24 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

53 minutes ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

3 hours ago