اسپورٹس

International Retirement: افغانستان ٹسٹ سے پہلے ہندوستانی کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ، اچانک فیصلے سے فینس حیران

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربلے باز کے ایس بھرت نے افغانستان کے خلاف ہونے والے ٹسٹ میچ سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی جانکاری فینس کے ساتھ شیئرکی۔ ہندوستان کے لئے 7 ٹسٹ کھیل چکے کے ایس بھرت افغانستان کے خلاف ہونے والے واحد ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہے۔ ایک وقت پرٹسٹ کرکٹ رشبھ پنت کے بیک اپ کے طورپر ٹیم انڈیا کے ساتھ رہنے والے کے ایس بھرت کو لمبے وقت سے ٹیم انڈیا میں موقع نہیں مل رہا تھا۔ 32 سال کے بھرت نے ٹیم انڈیا کے لئے آخری ٹسٹ فروری 2024 میں کھیلا تھا۔

ادا کیا سب کا شکریہ

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کے ایس بھرت نے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اورہندوستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے پوسٹ میں سب سے پہلے ‘شکریہ بی سی سی آئی’ لکھا۔ اس کے آگے انہوں نے لکھا، “فخراورشکریے کے احساس کے ساتھ، میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔”

انہوں نے مزید لکھا، “ملک کے لئے کھیلنا میرے لئے سب سے فخرکی بات رہی۔ میرے اس سفرمیں بہت صبراوراستقامت کی ضرورت ہے، لیکن ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی ایک انمول لمحہ ہے۔ چارافراد کے خاندان میں، ہم سب دودہائیوں سے ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں۔ مجھے ایسا ماحول اورمدد فراہم کرنے کے لیے میری بہن، والدہ اوروالد کا بہت شکریہ۔ میں ان کی محبت، نظم وضبط اورمحنت کا نتیجہ ہوں۔”

کے ایس بھرت کا کیریئر

کے ایس بھرت نے اپنے کیریئرمیں ہندوستان کے لئے ٹسٹ کرکٹ کھیلا۔ انہوں نے 7 ٹسٹ میچ کھیلے۔ ان میچوں کی 12 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 20.09 کی اوسط سے 221 رن بنائے، جس میں ہائی اسکور44 رنوں کا رہا۔ وہیں فرسٹ کلاس کیریئرپرنظرڈالیں توانہوں نے 113 میچوں کی 180 اننگوں میں 61.32  کی اوسط سے 6102 رن بنائے، جس میں 11 سنچری اور34 نصف سنچری شامل رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago