اسپورٹس

Indian Premier League 2026: کیون پیٹرسن نے دہلی کیپٹلز کے مینٹور کے عہدے سے دیا استعفیٰ، اس سیزن کمنٹری باکس میں آئیں گے نظر

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 19ویں سیزن کے آغاز سے قبل انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے دہلی کیپٹلز کے مینٹور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 45 سالہ پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے درکار وقت فراہم نہیں کر سکیں گے۔ تاہم وہ اس سیزن میں کمنٹری باکس میں ضرور نظر آئیں گے۔ دہلی کیپٹلز نے گزشتہ سال فروری میں پیٹرسن کو آئی پی ایل 2025 کے لیے ٹیم کا مینٹور مقرر کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے سپورٹ اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کیا، جن میں کرکٹ ڈائریکٹر وینوگوپال راؤ، ہیڈ کوچ ہیمنگ بدانی، اسسٹنٹ کوچ میتھیو موٹ اور بولنگ کوچ مناف پٹیل شامل تھے۔ انگلینڈ کے اس سابق اسٹار کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: ’’میں اس آئی پی ایل سیزن میں دہلی کیپٹلز کا مینٹور نہیں رہ سکوں گا کیونکہ میں اس ذمہ داری کے لیے ضروری وقت نہیں دے سکتا۔ اس سیزن کے لیے تمام کھلاڑیوں کو میری نیک تمنائیں۔ تاہم میں کمنٹری باکس میں آپ سب سے دوبارہ ملاقات کروں گا۔ آئی پی ایل دنیا کی بہترین لیگ ہے اور میں جلد آپ سب کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔‘‘

بین الاقوامی کیریئر کی جھلک

کیون پیٹرسن نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 47.28 کی اوسط سے 8,181 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 136 ون ڈے میچوں میں 40.73 کی اوسط سے 4,440 رنز جبکہ 37 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.93 کی اوسط سے 831 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے پیٹرسن نے 2008 سے 2009 تک انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ انہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2010 میں ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘ کا اعزاز ملا تھا اور اسی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے اپنی پہلی آئی سی سی ٹرافی جیتی تھی۔ پیٹرسن نے آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 36 میچ کھیلے، جن میں 37.07 کی اوسط سے 1,001 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

آئی پی ایل 2026 کے پہلے مرحلے کا شیڈول

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کے روز آئی پی ایل 2026 کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ مرحلہ 28 مارچ سے 12 اپریل تک کھیلا جائے گا، جس کے دوران 10 مقامات پر مجموعی طور پر 20 میچ منعقد ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق چونکہ اسی دوران تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد جاری کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

2 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago