اسپورٹس

T20 World Cup: صرف 19 سال کی عمر میں بھارتی نژاد کھلاڑی یوراج سمرا نے سینچری بنا کر رقم کی تاریخ

نئی دہلی : کینیڈا کی ٹیم کے بھارتی نژاد نوجوان کھلاڑی یوراج سمرا نے ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر سینچری بنائی۔ یوجراج نے یہ کارنامہ صرف 19 سال اور 141 دن کی عمر میں انجام دیا۔اس میچ میں یوراج  سمرانے 65 گیندوں پر 110 رنز بنائے، جن میں 6 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے اس شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان کے احمد شہزاد (22 سال اور 127 دن) کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف سینچری بنائی تھی۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سریش رائنا ہیں، جنہوں نے 2010 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف 23 سال اور 156 دن کی عمر میں سینچری بنائی۔

یوراج سمرا اس پرفارمنس کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے کم عمر میں نصف سینچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے بنگلہ دیش کے جنید صدیقی (19 سال اور 325 دن) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے عمر اکمل اور بھارت کے روہت شرما بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔یہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹ ٹیم کی طرف سے سب سے بڑی انفرادی اننگز بھی ہے۔ یوراج سمرا نے یو ایس اے کے ایرون جونز کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے 2024 میں کینیڈا کے خلاف 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس فہرست میں اسکولینڈ کے مائیکل جونز اور جارج منسی بھی شامل ہیں۔

میچ کے دوران ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 15.1 اوورز میں 8 وکٹیں باقی رکھتے ہوئے میچ جیت لیا۔یوراج سمرا کے خاندان کی جڑیں پنجاب سے ہیں۔ ان کے والد بلجیت سنگھ پنجاب سے کینیڈا آئے تھے۔ یوراج 29 ستمبر 2006 کو اونٹاریو کے برمپٹن میں پیدا ہوئے۔ والد نے بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے مداح ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کا نام بھی یوراج رکھا۔ یوراج سمرا خود بھی اپنا آئیڈیل یوراج سنگھ مانتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

7 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

58 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago