پیرس اولمپکس 2024 کے ہاکی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ ہندوستانی ہاکی ٹیم اور ہندوستانی شائقین کے لیے اچھا نہیں رہا۔ یہ میچ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا تھا ،جس میں جیت کر ہندوستان کا میڈل یقینی ہوجاتا تھا ،لیکن سیمی فائنل میں شکست کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم اب گولڈکی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ اس دلچسپ مقابلے میں جرمنی نے بھارت کو 3-2 سے شکست دی۔ جس کے بعد تجربہ کار ہاکی کھلاڑیوں سے لے کر ہندوستانی شائقین تک سبھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
بھارت بمقابلہ جرمنی کی جھلکیاں
ہندوستانی ٹیم نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ لیکن جرمنی نے دوسرے کوارٹر میں زبردست واپسی کی۔ گونزالو پیلیٹ نے 18ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ اس کے بعد 27ویں منٹ میں کرسٹوفر روہر نے ایک اور گول کر کے جرمنی کو برتری دلا دی۔
36ویں منٹ میں ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا ،جسے ہرمن پریت نے ڈریگ فلک کے ذریعے گول پوسٹ کی طرف مارا۔ سکھجیت نے اس فلک پر ڈیفلیکشن لیتے ہوئے جرمن گول کیپر جین پال ڈینیبرگ کی گیند کو گول میں ڈال دیااور اسکور 2-2 سے برابر ہوگیا۔
54ویں منٹ میں مارکو ملٹکاؤ نے اوپن پلے سے گول کر کے جرمنی کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کو دفاعی کھلاڑی امیت روہیداس کی کمی محسوس ہوئی،جو ایک میچ کی معطلی کی وجہ سے نہیں کھیل سکے۔
ہندوستانی تجربہ کار کھلاڑیوں نے پنالٹی کارنر کے حوالے سے اٹھائے سوالات
میچ کے دوران کئی متنازع فیصلے بھی ہوئے۔ایک پنالٹی کارنر پ کو لے کر ر تنازعہ پیدا ہو ا،جب جرمنی کو ایک پنالٹی کارنر دیا گیا۔ سابق بھارتی کپتان وریندر رسکنہا نے اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گیند جرمن کھلاڑی کے شن پیڈ سےلگی تھی۔
ہندوستانی ہاکی ٹیم برونز میڈل کے لئے یچ کھیلے گی
جرمنی کے خلاف شکست کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم 8 اگست کو شام 5:30 بجے اسپین کے خلاف برونز میڈل کے لئے میچ کھیلے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسپین کو سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب اس میچ کے لیے ڈریگ فلکر روپندر پال سنگھ نے کھلاڑیوں سے برونز میڈل جیت کر اچھی کارکردگی دکھانے کی اپیل کی ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…