Asian Games 2023: ایشین گیمز میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے گروپ لیگ کے دوسرے میچ میں سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی۔ ہندوستان نے شروع سے ہی میچ میں برتری برقرار رکھی۔ ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں 1 گول سے آغاز کیا۔ اس کے بعد ٹیم کے گول کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔ہندوستان نے ایک کے بعد ایک گول کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 4 گول کئے۔ مندیپ سنگھ نے گول کی ہیٹ ٹرک بھی بنائی ۔
اس سے قبل ہندوستانی ہاکی ٹیم نے گروپ لیگ کے پہلے میچ میں ازبکستان کو 16-0 سے شکست دی تھی۔ آج ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی۔ بھارت کے لیے میچ میں پہلا گول مندیپ سنگھ نے 13ویں منٹ میں کیا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام تک ہندوستان نے 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر کے آغاز میں للت کمار نے 16ویں منٹ میں ہندوستان کے لیے دوسرا گول کیا۔
اس کے بعد 22ویں منٹ پر گوجرنت نے ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا اور پھر 23ویں منٹ پر وویک ساگر پرساد نے ٹیم کے لیے چوتھا گول کیا۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پانچواں گول کیا۔ مندیپ سنگھ نے 29ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا چھٹا گول کیا۔ اس طرح ہندوستان نے پہلے ہاف میں 6-0 کی برتری حاصل کر لی۔
دوسرے ہاف میں بھی ہندوستان نے مچایا دھمال
دوسرے ہاف کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد یعنی 37ویں منٹ پر مندیپ سنگھ نے ٹیم کے لیے 7واں گول کیا اور شمشیر سنگھ نے 38ویں منٹ پر 8واں گول کیا۔ اس کے بعد 40ویں منٹ پر کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کے ذریعے دو گول داغے۔ اس طرح دوسرے ہاف کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ہندوستان نے 10-0 کی برتری حاصل کرلی۔ 42ویں منٹ پر کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ایک اور پنالٹی کارنر لیا اور ٹیم کے لیے 11واں گول کیا۔ اس طرح تیسرے کوارٹر کے اختتام تک ہندوستان نے 11-0 کی کمانڈنگ برتری حاصل کرلی۔
اس کے بعد مندیپ سنگھ نے 51ویں منٹ پر دو گول کئے اور ابھیشیک نے بھی 51ویں اور 52ویں منٹ پر دو گول کئے۔ اس کے بعد 53ویں منٹ پر سنگاپور کے ذکی ذوالقرنین نے ٹیم کی جانب سے پہلا اور آخری گول کیا۔ صرف 2 منٹ بعد، ہندوستان کے ورون کمار نے 55 ویں منٹ میں لگاتار دو گول کرکے ہندوستان کو 16-1 کے اسکورتک پہنچا دیا۔ اس طرح ہندوستان نے سنگاپور کے خلاف شاندار جیت درج کی۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…