Asian Games 2023: ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اب تک عمدہ کارکردگی اکا مظاہری کیا ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی تمغہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے جیتا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان نے اتوار کے روز ایشیائی کھیلوں میں 15 تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایک بڑا ریکارڈ بنایا ہے۔ دراصل ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ہندوستانی کھلاڑیوں نے 15 تمغے جیتے ہیں۔ اس سے قبل ایشین گیمز 2010 میں ہندوستان نے 14ویں دن 11 تمغے جیتے تھے لیکن اب یہ ریکارڈ پیچھے رہ گیا ہے۔
ہندوستان نے ایشین گیمز 2010 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا
اس طرح ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے کے اپنے پرانے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایشیائی کھیل 2014 کے آٹھویں دن ہندوستان نے 10 تمغے جیتے۔ وہیں جکارتہ ایشین گیمز میں ہندوستان نے 9ویں دن 10 تمغے جیتے۔ لیکن آج بھارت نے اپنے پرانے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایشیائی کھیل 2023 کے آٹھویں دن ہندوستان نے 15 تمغے اپنے نام کیے۔ اس کے ساتھ ہی، ہندوستان نے ایشین گیمز 2023 میں اب تک 13 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ وہیں ہندوستانی کھلاڑیوں نے چاندی کے 19 تمغوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اب تک ہندوستانی کھلاڑی 19 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔ اب تک ہندوستان 51 تمغے جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز 2023 میں بھارت نے ایک اور گولڈ جیتا، شوٹنگ ٹیم نے لہرایا ترنگا
تاجندرپال سنگھ تور نے شاٹ پٹ ایونٹ میں ٹاپ پوڈیم فنش حاصل کیا جبکہ اویناش سیبلے نے ایشین گیمز کے ریکارڈ کے ساتھ مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی 100 میٹر ہرڈلز میں اسٹار ہندوستانی ایتھلیٹ جیوتی یاراجی کے کانسی کے تمغے کو چاندی میں اپ گریڈ کر دیا گیا جب دوسرے نمبر پر رہنے والی چین کی وو یانی کو غلط آغاز پر نااہل قرار دیا گیا۔ اس دوران، ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم نے سونے کے تمغے کے مقابلے میں چین سے ہار کر چاندی کا تاریخی تمغہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سو بیس کمنٹیٹرز ورلڈ کپ کے میچز پر 9 زبانوں میں کریں گے کمنٹری ، جانئے اس سے متعلق خاص باتیں
چین نے جیتے سب سے زیادہ تمغے
وہیں تمغوں کی تعداد کی بات کریں تو میزبان چین بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اب تک چین نے کل 242 تمغے جیتے ہیں۔ 131 طلائی تمغوں کے علاوہ چین نے اب تک 72 چاندی اور 39 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…