بھارت نے فائنل میں چین کو 1-0 سے شکست دے کر ایشین چمپئنز ٹرافی 2024 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ پہلے تین کوارٹر بغیر گول رہنے کے بعد آخر کار ٹیم انڈیا نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں شاندار گول کر کے 1-0 کی برتری حاصل کر لی جو آخر تک برقرار رہی۔ میچ کا واحد گول ہندوستان کے جوگراج نے کیا۔ یہ تاریخ میں پانچویں بار ہے جب ہندوستان نے ایشین چمپئنز ٹرافی جیتی ہے۔
میچ کے آغاز میں چین نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے بھارتی دفاع کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ ہندوستان کو پہلے کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر ملے ،لیکن دونوں بار چینی گول کیپر نے اپنا گول پوسٹ کورکیا رکھا۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ لیکن میچ کا واحد گول 51ویں منٹ میں ہوا جہاں بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے جوگراج کو پاس کیا اور انہوں نے گیند کو گول پوسٹ میں گیند ڈال کر شاندار گول کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے گولڈ اور چین نے سلور میڈل جیتا۔ جب کہ تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان نے جنوبی کوریا کو 5-2 سے شکست دی ۔ آخری لمحات میں چین کے کھلاڑیوں نے گیند پر کافی دیر تک قبضہ جمائے رکھا ،لیکن بھارت کا دفاع بھی شاندار رہا۔ اس سے پہلے ہندوستان اور چین ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے دوران آمنے سامنے آئے تھے، جہاں ٹیم انڈیا نے 3-0 سے آسان جیت درج کی تھی۔
بھارت نے ٹائٹل کب جیتا؟
ایشین چمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011 میں ہوا تھا جس کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے بعد 2016 میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو 3-2 سے شکست دے کر چمپئنز ٹرافی جیتی۔ 2018 میں، ہندوستان اور پاکستان کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔ 2023 میں منعقدہ چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان نے ملائیشیا کو 4-3 سے شکست دے کر چوتھی بار یہ ٹرافی جیتی۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…