نیو چندی گڑھ: بھارتی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو مہاراجہ یدویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 300 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد افغانستان کو فالو آن کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا، لیکن دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم صرف 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فالو آن کے بعد افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ اٹل اور عبدالمالک نے 42 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی، تاہم اس کے بعد وکٹوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عبدالمالک 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صدیق اللہ اٹل 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد واشنگٹن سندر کا شکار بنے۔ رحمان اللہ گرباز 24 رنز، رحمت شاہ 13 رنز، کپتان حشمت اللہ شاہدی 5 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو کی تباہ کن بولنگ سے افغانستان بے حال
افغانستان کی دوسری اننگز میں بھارتی اسپنرز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ واشنگٹن سندر نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سراج اور مانو سوتھر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیے۔ افغان ٹیم کے بیشتر بلے باز بھارتی اسپن حملے کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔
کے ایل راہل اور شبھمن گل کی سنچریوں نے رکھی فتح کی بنیاد
اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ کے ایل راہل نے 100 رنز جبکہ شبھمن گل نے 126 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی۔ اس کے علاوہ سائی سدرشن (81)، رشبھ پنت (81) اور واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 52) نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ افغانستان پہلی اننگز میں صرف 152 رنز پر ڈھیر ہوگیا تھا، جہاں رحمت شاہ نے 60 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن انہیں دوسرے سرے سے کوئی خاطر خواہ تعاون نہیں ملا۔ بھارت کے لیے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں کھیلنے والے مانو سوتھر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 37 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرسدھ کرشنا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ مانو سوتھر کی عمدہ کارکردگی نے بھارت کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ٹیسٹ میچ میں جہاں بھارتی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہیں گیندبازوں نے بھی افغانی بلے بازوں کا سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ بھارت اس میچ میں بلے بازی اور گیندبازی دونوں شعبوں میں پوری طرح حاوی رہا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…