اسپورٹس

India vs Zimbabwe 2nd T20: آویش خان نے قہر برپایا،ابھیشیک-گائیکواڈکی طوفانی بلے بازی کی بدولت انڈیا نے زمبابوے کو 100رنوں سے ہرایا

بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کی بنیاد ابھیشیک شرما اور رتوراج گائیکواڈ نے رکھی جنہوں نے 137 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔ ابھیشیک نے 47 گیندوں میں 100 رنز بنائے، دوسری جانب ریتوراج گائیکواڈ نے 47 گیندوں میں 77 رنز بنائے۔ ان شاندار اننگز کی بنیاد پر بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 234 رنز بنائے تھے۔ جبکہ میزبان زمبابوے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو ٹیم خراب آغاز اور ابتدائی دھچکے سے نہ سنبھل سکی۔ ویزلی مادھویرے نے بھرپور کوشش کی لیکن 39 گیندوں میں 43 رنز بنانے کے بعد وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 234 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے آئی زمبابوے کی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں ہی جھٹکا لگا جب مکیش کمار نے صرف 4 رنز کے اسکور پر اینوسینٹ  کائیا کو کلین بولڈ کردیا۔ اگرچہ ویزلی مادھویرے اور برائن بینیٹ نے مل کر 36 رنز جوڑے لیکن بینیٹ ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مکیش کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ ایک وقت زمبابوے کا اسکور ایک وکٹ پر 40 رنز تھا لیکن اگلے 6 رنز کے اندر ہی ٹیم نے 3 اہم وکٹیں گنوا دیں۔ایک وکٹ پر 40 رنز سے ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر 46 ہوگیا۔ کپتان سکندر رضا بھی صرف 4 رنز بنا سکے۔ زمبابوے کے ساتھ ایک ہی میچ میں ایسا دوسری بار ہوا جب ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا چکی تھی۔ لیکن یہاں سے زمبابوے نے 4 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ ٹیم بیک وقت لگنے والے جھٹکوں سے سنبھل نہ سکی۔

ٹیم انڈیا کی مضبوط گیند بازی

مکیش کمار نے ٹیم انڈیا کے لیے وکٹ لینا شروع کیا۔ انہوں نے اپنے ابتدائی اسپیل میں 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ روی بشنوئی ایک بار پھر مہلک ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ بھارت کی جانب سے آویش خان اور مکیش کمار نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، دونوں نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ واشنگٹن سندر بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

40 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

1 hour ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago