بھارت ایکسپریس۔
India vs West Indies 5th T20: فلوریڈا میں اتوارکی رات کھیلے گئے پانچویں ٹی-20 میں ویسٹ انڈیزنے ٹیم انڈیا کو8 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیزنے پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کو2-3 سے اپنے نام کرلیا۔ پانچویں ٹی-20 میں شکست نے ٹیم انڈیا کی فاتحانہ مہم کو روک دی۔ گزشتہ 13 ٹی-20 سیریز میں ہندوستان کی یہ پہلی شکست ہے۔ ویسٹ انڈیزکےخلاف شکست سے پہلے ٹیم انڈیا سری لنکا کے خلاف 1-2 سے سیزیزہاری تھی۔ گزشتہ 25 ماہ سے چلی آرہی ٹیم انڈیا کا وجے رتھ ویسٹ انڈیزنے روک دی۔
اس طرح پانچواں ٹی-20 ہاری ٹیم انڈیا
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریزکے آخری مقابلے کو 8 وکٹ سے اپنے نام کرنے کے ساتھ سیریزکو بھی 2-3 سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو پانچویں ٹی-20 میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 166 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے انہوں نے 18 اووروں میں2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ ٹیم کی طرف سے برینڈن کنگ نے ناٹ آؤٹ 85 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں نکولس پورن کے بلے سے بھی 47 رنوں کی اننگ دیکھنے کو ملی۔
ٹیم انڈیا کی گزشتہ 13 ٹی-20 سیریز
جیت-11، ڈرا -1، (بنام جنوبی افریقہ) ہار-1 (بنام ویسٹ انڈیز)
پہلی بار پانچ میچوں کی سیریز ہاری ٹیم انڈیا
اس سے پہلے کھیلی گئیں پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں ٹیم انڈیا نے یا تو جیت درج کی ہے یا پھرکسی طرح سے سیریز ڈرا رہی ہے۔ تاہم ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی ٹیم نے پہلی بارپانچ میچوں کی ٹی-20 دوطرفہ سیریز میں شکست جھیلی۔ وہیں اس سے پہلے 2022 میں بھی ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی دوطرفہ ٹی-20 سیریز کھیلی تھی، جس میں ٹیم انڈیا نے 1-4 سے شاندارجیت درج کی تھی۔
پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں ہندوستان کے نتائج
نیوزی لینڈ سے سال 2020 میں غیرملکی دورہ پر 0-5 سے سیریز جیتی۔
انگلینڈ کے خلاف 2-3 سے 2021 میں سیریز جیتی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف 2022 میں گھریلو سیریز2-2 سے ڈرا رہی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سال 2022 میں غیرملکی دورہ میں جیت حاصل کی۔
ویسٹ انڈیزکےخلاف سال 2023 میں غیرملکی دورہ میں3-2 سے جیت حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…